زندہ درخت

by Other Authors

Page 183 of 368

زندہ درخت — Page 183

زنده درخت آپ سب نے محنت قربانی اور خدا کے راستہ میں جان دینا ہے اور ہنستے ہنستے دینا ہے یہی آپ کا نصب العین ہواب دینِ حق کا احیاء اسی میں ہے۔کہ خون پانی قرار دیا جائے۔جسم ہلکا ہوجا تا ہے: 15-2-50 ابھی ابھی مہر آپا صاحبہ یا اُم طاہر مرحومہ کا باورچی خانہ اور اس کے ساتھ والے دونوں کمرے بنا کر آیا ہوں ایک کا شہتیر ٹوٹ گیا تھا دو کی چھت بہت خراب تھی چھتیں بدل دی ہیں پہلے بانس تھے اب بالے شہتیر وغیرہ ڈال کر بنادی ہے جب میں خاندان حضرت مسیح موعود اور مقامات مقدسہ کا کام کرتا ہوں تو جسم ہلکا ہو جاتا ہے۔29-9-1950 ہماری کیا عید ہوگی۔ہماری عید تو جب ہوگی جب حضور کے آنے کی گھڑی سعید ہوگی۔آج عید کا تیسرا دن ہے پہلے روز تین بکرے دوسرے روز پانچ بکرے اور تیسرے روز ایک بکرا ہوا۔دن کو دال ماش اور رات کو گوشت پکا۔بارشوں کی کثرت ، کام کمر توڑ ، مکانات کے گرنے پھٹنے کا رنج ، نقصانات بہت ہوئے ہیں۔ریل ابھی بند ہے۔عید پر آپ کے کباب بنانے کے شوق کا تصور اب بیتاب کر رہا ہے۔عبد السلام اس شدت سے یاد آتا ہے کہ دعاؤں میں سوز و گداز پیدا ہو جاتا ہے مغرب کی اذان ہو رہی ہے۔23-8-1950 ( بیت ) مبارک کی چھت میں جو دڑاڑ آ گئی تھی اُسے زیادہ کر کے سیمنٹ سے بھر کر آیا ہی تھا کہ آپ کا خط ملا۔میں میاں صاحب کو یہ بتانے گیا تھا کہ آپ 183