زندہ درخت

by Other Authors

Page 166 of 368

زندہ درخت — Page 166

زنده درخت -27 - درویش کی روداد حیات درویش کے خطوط سے اباجان کے خطوط کا خزانہ پوری طرح محفوظ نہیں کیا جا سکا۔آپ کے خطوط جن میں پیار محبت ، خلوص ، فدائیت، جماعت سے تعلق و عقیدت کا مضمون تھا یہ خطوط سب بچوں کے نام برابر آتے تھے۔بڑی بہن کے نام ایسے خطوط کی تعدا دسب سے زیادہ تھی کیونکہ گھر میلوا امور کے متعلق مشورہ ور رہنمائی اکثر ان کے نام خطوط میں ہی تھی۔خط جذبات سے اس طرح سے گندھا ہوتا کہ کچھ باتیں ربوہ میں کسی بچے کے متعلق ہوتیں اور کچھ باتیں سیرالیون یا تنزانیہ میں کسی بچے سے متعلق ہوتیں گویا لکھتے وقت عالم تصور میں سب بچے بلکہ اعزہ بھی قطار باندھے سامنے کھڑے ہوں اور آپ ان سے بے ساختہ و بے تکلف باتیں کر رہے ہوں بعض جگہ الفاظ آگے پیچھے ہوتے یا بعض الفاظ درج ہی نہ ہوتے تھے جسے ہم بآسانی سمجھ لیا کرتے تھے کہ دماغ جس تیزی اور سرعت سے کام کرتا تھا ہا تھ نے اس کا پوری طرح ساتھ نہ دیا تاہم لفظ و معنی کے حسن و خوبی کو دلی جذبات کی آمیزش نے ایسا رنگ دیا ہے گو یا خطوط نہ ہوں آنکھ سے ٹپکے ہوئے آنسو ہوں۔نہاں خانہ دل کی انمول تصویروں کو خاکسار نے چند عنوانات کے تحت ترتیب دیا ہے۔-1 علم اور کتابوں کا عشق -i کتاب پڑھنا شروع کے خالی صفحات یا حاشیہ میں ضروری حوالے لکھنا) ، خریدنا، پڑھانا، سنانا، تحفے میں دینا الماریوں میں ترتیب سے رکھنا ابا جان کا محبوب مشغلہ تھا۔آپ کے حلقہ احباب میں صاحبانِ علم اور صاحبان قلم شامل تھے۔گھر کے معمولات میں صبح نماز با جماعت سے واپس آکر تلاوت قرآن مجید کے بعد درس حدیث اور رات کو سونے سے 166