زندہ درخت

by Other Authors

Page 147 of 368

زندہ درخت — Page 147

زنده درخت پڑے گا۔آپ کون سا روز روز ہمارے گھر آئیں گے اب جو اس نے دودھ کا گلاس بھرا تو خدا جھوٹ نہ بلوائے تو تین پاؤ تو ضرور ہوگا میں نے بہت عاجزی سے کہا کہ کچھ کم کر دیں وہ کم کر کے جولائیں تو ابھی آدھ سیر تو ہو گا منت سماجت کر کے مزید کم کرایا تو سادگی سے بولیں اس سے کم پینا ہے تو خاک پینا ہے بہت خاطر تواضع کی اور صبح اپنے آدمی کے ساتھ گاؤں کے پہنچ کے پاس بھیج دیا۔اُس نے میرے منشاء کے مطابق مکان نمبر ، حدود اربعہ وغیرہ صحیح طریق پر لکھ کر دے دیا۔دوپہر کے کھانے کا وقت آیا تو اُسی مہربان خاتون نے اصرار کر کے کھانا کھلایا۔گاؤں کے دستور کے مطابق کچھ بھٹے وغیرہ ساتھ باندھ دئے۔مجھے اس آؤ بھگت کا بڑا لطف آیا۔میں جو ایک دوست کا کام کرنے نکلا تھا کام بھی ہو گیا اور آرام کے سامان بھی خدا تعالیٰ نے کر دیئے۔-|| میں احتیاط: 11- سفر ایک سفر میں میری ہمشیرہ عزیزہ صالحہ بی بی میرے ساتھ تھی اُس کو امرتسر سے کچھ سودا سلف لا نا تھا۔ایک دفعہ امرتسر کے اسٹیشن پر مجھے خیال آیا کہ ہمشیرہ کو بٹھا کر جلدی سے ایک پنکھا خرید لاؤں اُسے اچھی طرح سمجھایا کہ کوئی مانگنے والی عورت کتنا بھی اصرار کرے ، واسطے ڈالے ، پیسوں والا رومال نہ کھولنا۔یہ بہت خطرناک ہوتی ہیں۔میں جلدی ہی واپس آگیا مگر اتنے میں وہ مانگنے والیوں کی باتوں میں آکر انہیں پیسے دے رہی تھی۔میں نے جلدی سے اُن عورتوں کو ہٹایا، اتنے میں گاڑی آگئی۔میں نے جلدی سے اپنی ہمشیرہ اور سامان کو گاڑی پر چڑھایا۔وہ عورتیں بھی سوار ہوگئیں۔ڈبہ میں بیٹھ کر عزیزہ نے پوچھا میرا پیسوں والا رو مال آپ کے پاس ہے؟ میں نے کہا مجھے تو آپ نے نہیں دیا۔میں نے بھاگ کر اُس جگہ جا کر دیکھا جہاں عزیزہ بیٹھی ہوئی تھی۔اُن عورتوں کو میں نے سیڑھیوں کے نیچے بیٹھے دیکھا۔مگر جلدی میں دھیان نہ گیا۔سیدھا وہیں گیا مگر وہاں کچھ نہ تھا۔گاڑی لیٹ ہوئی۔سامان اتار کر چوکی پولیس میں بھی گئے مگر کچھ نہ بنا۔یہ سبق ملا کہ سفر وغیرہ میں 147