زندہ درخت

by Other Authors

Page 148 of 368

زندہ درخت — Page 148

زنده درخت کسی کو علم نہیں ہونا چاہیے کہ روپیہ پاس ہے ورنہ چوری کا ڈر ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔آمین۔||| معجزانہ سلوک ایک دفعہ ربوہ سے تار ملا کہ آپ جلدی آجائیں کچھ کام ہے۔میں نے فوراسفر کی تیاری کر لی اُن دنوں بی ویز املا کرتا تھا۔جس کو لگوانے کے بعد آٹھ دفعہ سفر کر سکتے تھے ہر دفعہ بارڈر عبور کرنے کے بعد جس جگہ رہنا ہوتا اُس شہر کے ضلعی دفتر میں اور پولیس تھانہ میں چوبیس گھنٹے کے اندراندراندراج کروانا ہوتا۔میں جب بارڈر پر پہنچا تو پاسپورٹ پر تاریخ درج کرنے والے صاحب نے کہا کہ میں دو دن بعد کی تاریخ ڈال دیتا ہوں کبھی کوئی کام پڑ جاتا ہے۔میں نے کہا کہ میں تو آج ہی ربوہ پہنچ جاؤں گا۔مگر اُس نے دو دن بعد کی تاریخ ڈال دی۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوا اور اس کا مجھے فائدہ ہوا۔چار پانچ بجے راحت منزل اپنے گھر پہنچا تو تار دے کر بلانے والی باری بیٹی کہیں نظر نہ آئی البتہ کمرے سے سسکیاں لے کر رونے کی آواز آرہی تھی میں نے اندر جا کر گلے سے لگایا اور رونے کا سبب پوچھا۔تو بچوں کی طرح مچل گئی ( حالانکہ اسی سال اچھے نمبروں سے بی اے پاس کر چکی تھی ) اور موٹے موٹے آنسوؤں کے ساتھ بھرائی ہوئی آواز میں کہا: ابا جان میں آگے پڑھنا چاہتی ہوں مگر سب راضی نہیں ہو رہے۔حالانکہ میں نے اپنے مضمون میں فرسٹ پوزیشن لی ہے اور وظیفہ ملنے کا امکان ہے۔“ مجھے اس خبر سے بہت خوشی ہوئی۔میری بیٹی کا دعا کی تحریک کرنے کا اپنا انداز تھا جب بی اے کا امتحان دیا تو ایک دن میرے جائے نماز کے پاس مٹی پر بڑا بڑا فرسٹ ڈویژن لکھا اور کہا ابا جان دعا کریں میں فرسٹ ڈویژن میں پاس ہو جاؤں۔میں نے وہیں مٹی پر فرسٹ ڈویژن مٹا کر فرسٹ پوزیشن لکھا اور بچی کو سمجھایا کہ اللہ تعالیٰ سے مانگو تو کھل کر مانگو۔اللہ تعالیٰ کو درویش باپ بیٹی کی یہ ادا پسند آئی پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کے امتحان میں 148