زندہ درخت

by Other Authors

Page 136 of 368

زندہ درخت — Page 136

زنده درخت دعا کی خدایا میں قادیان میں بھی رہوں اور شہادت بھی نصیب ہو اللہ تعالیٰ نے میری آدھی دعا تو قبول کر لی ہے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود قادیان میں رکھا اُمید ہے دعا کا دوسرا حصہ بھی اللہ تعالیٰ قبول کرے گا۔(ابا جان کی وفات تو ربوہ میں ہوئی تھی مگر پھر اُن کی تدفین قادیان میں ہوئی۔اس طرح درویش کی جملہ دعائیں قبول ہوئیں۔) -22- اکرام ضعیف اور خدمت خلق کی تمنا 2-ا اور 1937 ء کا واقعہ ہے۔جلسہ سالانہ کی آمد آمد تھی کسیر لا د لاد کر لائی جا رہی تھی گاڑی والوں کو کرایہ وغیرہ تو ملتاہی تھا لنگر خانہ کھلا ہوتا تو کھانا وغیرہ بھی مل جاتا ایک روز ایسا ہوا کہ ان کو دیر ہوگئی انگر خانہ بند ہو گیا۔سارا دن سفر کی صعوبت اور مزدوری کے کام کاج نے اُن میں اتنی سکت نہ چھوڑی تھی کہ خود کہیں سے انتظام کرتے۔میں بھی جلسہ سالانہ کی تیاری میں دیر تک دکان پر کام کرتا تھا۔میں نے انہیں واپس جاتے ہوئے کھانا نہ ملنے کے متعلق باتیں کرتے سنا تو ٹھہرا لیا۔اور کہا کہ آپ کے لئے کوئی انتظام کرتا ہوں آدھی رات کے وقت کھانے کا کیا ہو سکتا تھا؟ جلدی سے ایک آدمی کو آٹا لینے بھیجا۔ایک کڑاہی کو الٹا کر کے توا بنالیا آگ تو جل ہی رہی تھی فٹافٹ روٹیاں پکتی گئیں گرم گرم روٹیاں تھکے ماندے لوگوں نے کھا ئیں تو بہت خوش ہوئے مجھے اس کام سے ایسی لذت حاصل ہوئی کہ لنگر خانے کے منتظم مکرم محمد یسین صاحب سے کہا کہ اگر کسی آڑے وقت کوئی مہمان آجا ئیں خواہ کتنے بھی ہوں تو بلاتر د میرے پاس بھیج دیا کریں۔اسی طرح مکرم محمد الدین صاحب اور مکرم چراغ الدین صاحب ( تنور ہوٹل والے) سے بھی کہہ رکھا تھا کہ اگر کسی وقت بے وقت آنے والے کو کھانا نہ کھلا سکیں تو میرے پاس بھیج دیا کریں۔میرے ذوق ضیافت میں میری اہلیہ 136