زندہ درخت

by Other Authors

Page 128 of 368

زندہ درخت — Page 128

زنده درخت xiv-ویرووال کے شدید معاند کو دعوت الی اللہ کا موقع : ایک دن مکرم عبدالمجید خان صاحب مجھے اپنے ساتھ باغ لے گئے وہاں دو آدمی بیٹھے باتیں کر رہے تھے۔میں نے پوچھا خان صاحب یہ کون ہیں۔آپ نے بتایا مہرابراہیم صاحب ہیں جو احمدیت کے شدید مخالف ہیں مگر خدا تعالیٰ نے ان کے بیٹے مہر اللہ دتہ صاحب کو احمدیت قبول کرنے کی توفیق دی ہے۔مگر انہوں نے اُس پر وہ ظلم تو ڑے کہ الا ماں گھر سے نکال دیا۔بیوی چھین لی۔جائیداد سے بے دخل کر دیا اور اب وہ ”میاں ونڈ میں رہتا ہے۔میں نے خان صاحب سے پوچھا میں ان سے احمدیت کے بارے میں کچھ باتیں کروں آپ نے فرمایا: نہ ایسا نہ کرنا بڑا منہ پھٹ ہے اس نے ایک مبلغ کی زبان باہر نکال کر مار دینے کی دھمکی دی تھی۔( وہ مبلغ مولوی روشن الدین صاحب تھے جن سے سارا دن کام لیا مگر کنوئیں سے پانی تک نہ پینے دیا) میں نے خدا سے دُعا کی خان صاحب سے بصد اصرار اجازت لی اور اُن کے پاس جا بیٹھا۔پہلے تو ادھر اُدھر کی باتیں ہوتی رہیں پھر دینی باتیں شروع کر دیں اور جب دیکھا کہ وہ میرے ساتھ بہنے لگے ہیں اور میری باتیں اُن پر اثر انداز ہو رہی ہیں تو میں نے صداقتِ مسیح موعود پر قرآن وحدیث کی رُو سے باتیں شروع کر دیں۔خدا تعالیٰ نے اُن کی ہدایت کا وقت بھی قریب رکھا ہوا تھا۔غروب آفتاب تک وہ اتنے متاثر ہو چکے تھے کہ کہنے لگے کہ بھائی مبلغ تو یہاں بہت آئے مگر آپ کا طرز استدال نرالا ہی ہے۔اب شام ہو گئی ہے آپ صبح آٹھ بجے ہی تشریف لے آئیں پھر باتیں کریں گے کیونکہ میری کافی حد تک تسلی ہو گئی ہے۔شکر ہے بعد میں اُنہوں نے احمدیت قبول کر لی۔ان کے دوسرے بھائی بھی غالباً چراغ الدین نام تھا بے حد مخالف تھے ان پڑھ تھے کان سے اونچا سنتے تھے مگر اپنے بھائی کے ساتھ مل کر احمدی بھائی کو بہت دُکھ دیتے تھے۔ایک دفعہ دریائے بیاس میں کشتی پر سوار اپنے دوستوں کے ساتھ سیر کر رہے تھے کہ اچانک 128