زندہ درخت — Page 110
زنده درخت لیا گیا۔تفصیل غالباً آپ کے والد صاحب نے بھی آپ کو لکھ دی ہو گی آپ کے کپڑوں میں شاید ایک تھان بھی ہے۔والسلام مرزا بشیر احمد 3-5-1950 رنجیت کے معنی فاتح: 1952ء میں میں نے ایک خواب دیکھا کہ ہم سب درویش ہرسیاں اور دیال گڑھ کے درمیان ایک مستطیل کمرے کے اردگرد خالی میدان میں جمع ہیں۔وہاں شور ہورہا ہے، اچانک لوگوں نے کہنا شروع کیا کہ مہاراجہ آ رہے ہیں اور بڑے ذوق وشوق سے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔میں کمرہ کے مشرق کی طرف یعنی ہرسیاں کی طرف کھڑا ہوں، اتنے میں کمرہ کے جنوبی حصہ سے ( جو کمرہ کی پشت ہے) مشرقی دیوار کے ساتھ جو بالکل میرے سامنے ہے مہاراجہ آگئے۔زرق برق شاہانہ لباس پر ہیرے جواہر لگے ہوئے۔سلمہ ستارہ سے اٹا ہوالباس پہنے ہوئے میرے سامنے آگئے۔میں کہتا ہوں۔حضرت میاں صاحب ہم تو درویش ہیں میرے ایک ہاتھ میں مٹی کا پیالہ ہے جس میں لنگر کی دال ہے اور دوسرے میں لنگر کی روٹی تب میں نے دیکھا کہ وہ شاہانہ لباس میں ملبوس حضرت مرزا ناصر احمد صاحب ہیں اور میرے ساتھ لنگر خانے کا کھانا کھانے کو بیٹھ گئے ہیں۔میں نے یہ خواب اپنے محسن حضرت میاں بشیر احمد صاحب کو تحریر کیا اور آپ نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے حضور پیش کر دیا۔حضور نے اپنے دستِ مبارک سے اُس پر نوٹ فرمایا:- رنجیت کے معنی فاتح کے ہوتے ہیں۔“ حضرت قمر الانبیاء نے اپنے دست مبارک سے مجھے یہ سب نقل کر کے بھیج دیا جواب 110