ذکر حبیب

by Other Authors

Page 310 of 381

ذکر حبیب — Page 310

310 گئے ہیں۔آپ نے ان کی وفات کی خبر سُن لی ہوگی۔اب میں ایک نہایت ہی ضروری امر کی طرف آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔میرے پیارے بھائی آپ کو اس امر کا تجربہ ہو چکا ہے کہ ہند کے مسلمان اور اُن کے مولوی حضرت مرزا صاحب کے عقائد کے ساتھ کیسی مخالفت رکھتے ہیں۔اگر یہ خیالات ایران یا روم کے مسلمانوں کے آگے ظاہر کئے جائیں۔تو ایک دفعہ تو وہ بھی ضرور ان کی مخالفت کریں گے۔اگر چہ ہمیں امید ہے اور یقین ہے کہ انجام میں کامیابی ہمارے لئے ہوگی۔تا ہم ممکن ہے کہ ابتداء مشکلات سے تاریک نظر آوے پس آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ملا کر آپ فی الحال کوئی خوشی کا منہ بظا ہر نہیں دیکھ سکتے۔اگر آپ حضرت مرسل من اللہ کے عقائد کی اشاعت اپنے ذمہ لیں تو ضرور ہوگا کہ آپ ایشیاء اور یورپ کے برائے نام مسلمانوں کی نفرت و کینہ کا نشانہ بننے کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔کیونکہ وہ سب ہمیں مجنون کہتے ہیں۔اور یہی نام آپ کا بھی رکھا جاوے گا۔پس آپ تازہ مشکلات اور تکالیف اس راہ میں دیکھیں گے۔اگر آپ اللہ کے رسول مرزا صاحب کے دعاوی کی صداقت پر ایمان لاتے ہیں۔اور اپنے تئیں ایسے اعتقاد کی اشاعت کی جرات رکھتے ہیں ، تو آپ کو مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو برکت دے گا۔تب آپ کی عاقبت درست ہو جائے گی اور دنیا میں اس سے بڑھ کر کوئی امر قابل رشک نہیں کہ کسی کی عاقبت درست ہو جائے۔اس پر خوب غور کریں۔اور احتیاط سے قدم آگے بڑھائیں۔نبیوں کی پیروی اُن کی زندگی کے ایام میں جبکہ لوگ سُنت اللہ کے مطابق ان کی مخالفت میں تلے ہوئے ہوں۔ایک بڑی قربانی چاہتی ہے۔ان باتوں پر غور کر کے مجھے اطلاع دیں۔آپ کا سچا خیر خواہ مفتی محمد صادق محمد ویب کا خط بنام مفتی محمد صادق از مقام رور فورڈ ملک امریکہ مورخہ ۹ / مارچ ۱۹۰۲ء مائی ڈئیر برادر السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته : آپ کا عنایت نامہ مورخہ ۲۲ / فروری ۱۹۰۲ء مجھے ابھی ملا ہے اور اسے پڑھ کر مجھے بہت فرحت حاصل ہوئی ہے۔مجھے اس بات کا سننا تسکین بخش ہوا ہے کہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب میری ان کوششوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔جو کہ میں اسلام کی شاندار صداقتوں کو یہاں پھیلانے میں کر