ذکر حبیب

by Other Authors

Page 350 of 381

ذکر حبیب — Page 350

350 جیسا کہ وضو کرنے کی حالت میں نماز ایک چیز ہے جو انسان کے دل اور خدا کے درمیان ایک تعلق ہے اور جب میں گھر میں رہتا ہوں۔تو میں تمام قواعد نماز کو پابندی کے ساتھ ادا کرتا ہوں۔ہاں باہر اس کے واسطے دقت ہے۔مجھے اس بات پر خوشی ہوئی ہے کہ مشرق سے کسی نے مجھے مخاطب کر کے اپنا وقت خرچ کیا ہے اور کہ مجھے ہندوستان میں بھی کوئی جانتا ہے۔میں کئی دفعہ پبلک میں لکچر دیا کرتا ہوں اور جب کبھی نا واقف لوگ مشرقیوں کے متعلق غلط خیالات کا اظہار کرتے ہیں تو میں اُن کا دفعیہ کیا کرتا ہوں۔آپ کا پھر مجھے خط آئے گا۔تو مجھے بڑی خوشی ہوگی اور میں خوش ہوں گا کہ آپ مجھے کتابیں ارسال فرما ئیں۔جن سے میرے علم میں ترقی ہو۔مجھے الجیریا کے ایک نوجوان مسلمان دوست سے بھی ابھی ایک خط ملا ہے۔یہ نوجوان پہلے ڈلفیا میں رہ چکا ہے۔اس وقت ہر روز میرے گھر آیا کرتا تھا اور ہم بالکل بھائیوں کی طرح تھے اور اس کی چٹھی سے بھی مجھے اتنی بڑی خوشی ہوئی ہے۔جتنی کہ آپ کی چٹھی۔آپ بہت جلد مجھے خط لکھیں اور ہم آئندہ اس خط و کتابت کو جاری رکھیں گے۔حضرت مجدد کے حضور میں دعا و سلام اور آپ کی خدمت میں پر محبت آداب کے ساتھ۔میں ہوں آپ کا نہایت اخلاص مند سے۔ڈاکٹر اے۔جی۔بیکر۔ایم ڈی اس کے بعد اخبار بدر میں بہت سے مضامین اسی سرخی تحقیق الادیان و تبلیغ الاسلام کے ماتحت چھپتے رہے۔