ذکر حبیب — Page 304
304 دُنیا بھی بدل جائے۔خدا نے اپنے فضل و کرم سے مجھ کو بھی کچھ تھوڑا سا جوش اہل اسلام کی خیر خواہی کا عنایت فرمایا ہے۔لیکن جب میں عبداللہ عرب کے جوش پر غور کرتا ہوں۔تو سر نیچا کر لیتا ہوں مجھ کو عبد اللہ عرب کے ساتھ بڑا نیک ظن ہے اور وہ بھی مجھے محبت سے ملتے ہیں۔مجھ کو عبداللہ عرب کے ساتھ رہنے کا عرصہ تک موقع ملا ہے۔اگر میں اُن کی رُوحانی خوبیوں کو لکھوں تو بہت طول ہو جائے گا۔اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔کہ اس آخری زمانہ میں بھی اس قسم کے مسلمان موجود ہیں۔اور مکہ معظمہ میں نہر زبیدہ کی اصلاح کے لئے قریب چار لاکھ روپیہ کے چندہ ایک عبداللہ عرب صاحب کی کوشش سے جمع ہوا تھا۔بمبئی میں عبداللہ عرب صاحب نے الگزنڈر رسل ویب سفیر امریکہ کے مسلمان ہونے کا حال سُنا تو فوراً انگریزی میں خط لکھوا کر ویب صاحب کے پاس روانہ کیا۔ویب صاحب نے بھی ویسے ہی گرمجوشی کے ساتھ جواب دیا۔اور خواہش ظاہر کی کہ اگر آپ کسی طرح منیلہ آ سکتے تو امریکہ میں اشاعت اسلام کے کام میں کچھ اصلاح و مشورہ کیا جاتا۔حاجی عبد اللہ عرب صاحب کو حضرت پیر سید اشہد الدین جھنڈ یو الے سے بیعت ہے۔شاہ صاحب کی بڑی عظمت عبد اللہ عرب کے دل میں ہے۔مجھ سے اس قدر تعریف ان کی بیان کی ہے کہ مجھ کو بھی مشتاق بنا دیا ہے کہ ایک بار حضرت پیر سید اشہد الدین صاحب کی ملاقات ضرور کروں۔جب کوئی اہم کام پیش ہوتا ہے تو حاجی عبداللہ عرب صاحب اپنے پیر ومرشد سے صلاح ضرور ہی لے لیتے ہیں۔چنانچہ انہوں نے اپنے مرشد سے منیلہ جانے کے بارے میں استفسار کیا۔استخارہ کیا گیا۔شاہ صاحب نے کہا کہ ضرور جاؤ۔اس سفر میں کچھ خیر ہے۔عبد اللہ عرب صاحب نے مجھ کو خط لکھا کہ تو بھی منیلہ چل میں انگریزی نہیں جانتا۔اور ویب صاحب اُردو نہیں جانتے۔ایک مترجم ضروری ہے۔اور ایک نومسلم سے ملنا ہے۔نہ معلوم اس بیچارے کو دین اسلام کے بارہ میں کیا کچھ پوچھنے کی حاجت ہو۔میں اس زمانہ میں کٹک میں تھا۔کلکتہ میں حاجی صاحب میرا بہت انتظار کرتے رہے۔مسلمانان کٹک نے مجھ کو جلد رخصت نہ دی۔آخر وہ ایک یوریشین نو مسلم کو لے کر منیلا چلے گئے۔اس سفر میں حاجی صاحب کا ہزار روپیہ سے بالا صرف ہوا۔ویب صاحب سے ملاقات ہوئی تو یہ بات طے پائی کہ ویب صاحب سفارت کے عہدہ سے استعفیٰ داخل کریں۔اور اشاعت اسلام کے لئے حاجی عبد اللہ صاحب چندہ جمع کریں۔حاجی صاحب نے ہندوستان واپس آ کر مُجھ سے ملاقات کی اور میرے ذریعہ سے ایک جلسہ حیدر آباد یہ پیر صاحب ضلع حیدر آباد دسندھ تحصیل ہالہ میں رہتے ہیں۔ان کے لاکھوں لاکھ مرید ہیں۔اور علاقہ سندھ میں لوگ اِن کی بڑی قدر کرتے ہیں۔ان کی کرامات و بزرگی کے سب قائل ہیں۔