ذکر حبیب

by Other Authors

Page 299 of 381

ذکر حبیب — Page 299

299 باب تیرھواں فوٹو کب لئے گئے اور کہاں کہاں! پہلا فوٹو سب سے پہلا فوٹو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا لیا گیا۔وہ غالب 19 ء 0 میں اِس 1 ضرورت کے لئے تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یورپ میں اشاعت کے واسطے ایک کتاب تصنیف کرنے کا ارادہ کیا تھا۔جس کا ترجمہ مولوی محمد علی صاحب نے انگریزی میں کرنا تھا۔اور تجویز ہوئی کہ چونکہ یورپ میں ایسا قیافہ شناس اور مصوران تصاویر بھی ہیں۔جو صرف تصویر کو دیکھ کر کسی شخص کی اخلاقی حالت کا اندازہ کرتے ہیں۔اس واسطے ضروری ہوگا کہ اس کتاب کے ساتھ مصنف اور مترجم کی تصاویر بھی لگا دی جائیں۔اس غرض کے لئے لاہور سے ایک فوٹوگرافر منگوایا گیا۔جس نے جو مطلوبہ تصویر میں تھیں الگ الگ لیں۔مگر بعد میں دوسرے احباب کی درخواست پر ایک گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔فوٹو احمد صادق اس کے بعد گویا کہ تصاویر کے لینے کی اجازت پا کر کئی ایک فوٹو لئے جاتے رہے۔جن میں سے ایک گروپ فوٹو ایسا تھا جن میں (عاجز) میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدموں میں بیٹھا ہوا تھا۔اور بعد میں فوٹو گرافر کو کہہ کر یہ دوفوٹو میں نے پلیٹ پر سے الگ کرائے اور احمد صادق کا نام او پر لکھ کر چھپوائے گئے۔ضرورت شادی کے واسطے فوٹو حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ فوٹو کی تصویر سے کئی ایک جائز فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ان میں سے مثلاً یہ بھی ہے کہ شادی کے موقعہ پر اگر ایسے اسباب مہیا نہ ہو سکتے ہوں کہ لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو دیکھ لیں تو دیکھنے کے لئے ان کے فوٹو بھیجے جاسکتے ہیں۔فوٹو کے فوائد تصاویر کے ذکر میں چند ایک باتوں کا تذکرہ فائدہ سے خالی نہ ہوگا۔اس بارے میں حضرت مفتی صاحب کو غلط نہی معلوم ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دوگروپ فوٹو اور ایک پورے قد کا علیحدہ فوٹو کے بارے میں الحکم ۱۰ اگست ۱۸۹۹ء میں اعلان شائع ہوا تھا ( ناشر )