ذکر حبیب

by Other Authors

Page 235 of 381

ذکر حبیب — Page 235

235 کر کے شائع کر دینا چاہیئے“ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تقدیس ضروری ہے مولوی محمد احسن صاحب ایک کتاب لکھنے کا ارادہ کرتے تھے۔اُن کو فرمایا کہ اصل میں ہمارا منشاء یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تقدیس ہو۔اور آپ کی تعریف ہو۔اور ہماری تعریف اگر ہو۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ضمن میں ہو۔فرمایا ” وفات مسیح یا ایسے مسائل کے متعلق پہلے لوگ جو کچھ کہہ گئے۔ان کے متعلق ہم حضرت موسیٰ کی طرح یہی کہتے ہیں کہ علمها عند رہی۔یعنی گذشتہ لوگوں کے حالات سے اللہ تعالیٰ بہتر واقف ہے۔ہاں حال کے لوگوں کو ہم نے کافی طور پر سمجھا دیا ہے۔اور حجت قائم کر دی ہے۔“ مفتری کولمبی مہلت نہیں ملتی فرمایا ” خدا تو چور کا بھی دشمن ہے۔اگر میں مفتری ہوتا۔تو وہ مجھے اتنی مہلت کیوں دیتا۔ہاں اللہ تعالیٰ کی عادت میں ہے کہ موافق مخالف ہر طرح کے لوگ دُنیا میں ہوں ، تا کہ ایک نظارہ قدرت ہو۔جن دنوں لڑکی پیدا ہوئی تھی۔اور لوگوں نے غلط فہمی پیدا کرنے کے لئے شور مچایا کہ پیشگوئی غلط نکلی۔ان دنوں میں یہ الہام ہوا تھا۔دشمن کا بھی خوب وار نکلا تسپر بھی وہ وار پار نکلا یعنی مخالفوں نے تو یہ شور مچایا ہے کہ پیشگوئی غلط نکلی۔مگر جلد فہیم لوگ سمجھ جائیں گے اور نا واقف شرمندہ ہوں گے۔“ خدا کے وعدے آخر پورے ہو جاتے ہیں۔فرمایا ” مکہ والوں کو فتح کا وعدہ دیا گیا۔تو ان کو تیرہ سال اس کے انتظار میں گذر گئے۔مگر آخر اللہ تعالیٰ کے وعدہ کا دن آ گیا۔اور دشمن ہلاک ہو گئے۔ورنہ وہ کہا کرتے تھے۔متــــی هــذا الفتح - فرمایا : ”اللہ تعالیٰ تمحیص کرنا چاہتا ہے۔تا کہ جیسے دوسرے پیروں کا حال ہے۔ہمارے پاس بھی ہر طرح کے گندے اور نا پاک لوگ نہ شامل ہو جائیں۔اس واسطے اس قسم کے ابتلاء بھی درمیان میں آجاتے ہیں۔“