ذکر حبیب

by Other Authors

Page 40 of 381

ذکر حبیب — Page 40

40 میں آٹا پینے کی کوئی مشین نہ ہوتی تھی اور عموماً نہر کے کنارے کسی پن چکی پر آٹا اکٹھا پسوا لیا جا تا تھا تا کہ لنگر خانہ کے کام آوے۔سید غلام حسین صاحب میرے عزیز مکرم سید غلام حسین صاحب جو آج کل ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ میں سپر نٹنڈنٹ ہیں ، ۱۸۹۷ء کے قریب ویٹرنری سکول لاہور میں تعلیم پاتے تھے۔ایک دفعہ سردیوں کے موسم میں غالباً سالانہ جلسہ کے موقع پر جبکہ ہم سب لاہور سے قادیان آئے ہوئے تھے ، رخصت کے وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے رخصت کے واسطے اندرونِ خانہ حاضر ہوئے۔اُس دن حضرت صاحب کی طبیعت کچھ اچھی نہ تھی اور آپ نیچے کے ایک کمرے میں لحاف لیٹے ہوئے بسترے میں بیٹھے ہوئے تھے۔ایک ایک آدمی مصافحہ کرتا تھا اور باہر چلا آتا تھا۔سید غلام حسین صاحب نے مخلصانہ محبت میں مصافحہ کے وقت حضرت صاحب سے پوچھا۔حضرت جی کیا آپ مجھ کو جانتے ہیں کہ میں کون ہوں۔حضور نے تبسم کرتے ہوئے فرمایا ہاں میں جانتا ہوں آپ کا نام غلام حسین ہے اور آپ قاضی امیر حسین کے بھائی ہیں سید صاحب اس پر بہت خوش ہوئے اور فخریہ طور پر ہم سب سے اُنہوں نے ذکر کیا۔مسٹر براؤن کی شہادت جب مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے ساتھ مقدمہ چل رہا تھا اُن ایام میں حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے اپنے بعض اشتہارات میں یہ شائع کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس مقدمہ میں بھی کامیاب اور سرخرور کھے گا۔ان تحریروں کو ہمارے انگریز وکیل مسٹر براؤن صاحب نے بھی پڑھا تھا۔پس جب مقدمہ کا فیصلہ ہوا تو یہ براؤن صاحب حضرت صاحب کے پاس آئے اور کہا کہ آپ کو مبارک ہو کہ اس مقدمہ کے بارہ میں بھی آپ کی پیشگوئی پوری ہوئی۔ڈاکٹر محمد اسمعیل صاحب گوڑیا نوی کی خدمات اسی مقدمہ کے ایام میں ڈاکٹر محمد اسمعیل صاحب مرحوم ساکن گوڑیانی نے ایک خاص خدمت سرانجام دی اور وہ یہ تھی کہ ڈاکٹر صاحب ایک استفتاء لے کر مختلف علماء کے پاس گئے۔یہ استفتاء دراصل مولوی محمد حسین کے بارہ میں تھا کیونکہ مولوی محمد حسین نے گورنمنٹ کو خوش کرنے اور زمینیں حاصل کرنے کے لئے جو ایک رسالہ انگریزی میں شائع کیا تھا، اس میں مولوی محمد حسین