ذکر حبیب

by Other Authors

Page 32 of 381

ذکر حبیب — Page 32

32 باب سوم بعض احوال واقوال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام جن کو عاجز کی بیعت کے بعد سے ترتیب تاریخی سال وار دی گئی ہے احتیاطی شروع زمانہ میں جبکہ احمدیوں کی تعداد بہت کم تھی ۱۸۹۳ ء یا اس کے قریب کا واقعہ ہے۔ایک غریب احمدی کسی گاؤں کی مسجد میں بطور درویش کے رہا کرتا تھا اور کبھی کبھی قادیان آتا تھا۔اُس نے عرض کی کہ جمعہ کے دن لوگ دورکعت نماز جمعہ پڑھتے ہیں اور اس کے علاوہ چار رکعت نماز ظہر بھی پڑھتے ہیں اس کا نام احتیاطی رکھتے ہیں۔اِس کا کیا حکم ہے۔فرمایا نماز جمعہ کے بعد ظہر پڑھنے کی ضرورت نہیں۔جو لوگ شبہ میں ہیں اُن کا جمعہ اور ظہر ہر دوشبہ میں گئے۔نہ یہ ہوا ، نہ وہ ہوا۔احتیاطی ایک فضول بات ہے۔مگر تم غریب اور کمزور آدمی ہو تم اس نیت کی احتیاطی پڑھ لیا کرو کہ کوئی شخص ناحق ناراض ہو کر تمہیں مارنے نہ لگ جائے۔ترجمه قرآن شریف ایک احمدی کسی قصبہ کی مسجد میں قرآن شریف کا ترجمہ پڑھایا کرتے تھے۔اُنہوں نے عرض کی کہ حضور میں کونسا اُردو ترجمہ پڑھایا کروں۔فرمایا جہاں مسیح ناصری کا ذکر ہے وہاں وفات کے معنی موت کے پڑہا دیا کرو۔اس کا خیال خاص رکھو اور ترجمہ جیسا تمہاری سمجھ میں آتا ہے پڑھاتے رہو۔