ذکر حبیب — Page 29
29 کیا کرتے اور حضور کے ہاتھوں کو بوسہ دیتے کہ دشمنوں نے ان مقدس ہاتھوں کے متعلق کیا کیا بدخبرمیں اُڑائی ہیں جو سب جھوٹ نکلیں۔اپنے مکان میں جگہ دی ایام طاعون میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بعض دوستوں کو اپنے مکان کے اندر رہنے کے لئے جگہ دی تھی۔چنانچہ عاجز راقم اور مولوی سید سرور شاہ صاحب کو حضوڑ کے مکان کے نیچے کے صحن اور کوٹھریوں میں جگہ دی گئی۔غیر مسلم سے امداد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک پرانے دوست لالہ بھیم سین وکیل تھے۔جب حضرت صاحب ایک دفعہ سیالکوٹ تشریف لے گئے تو اُن سے ملنے کے واسطے اُن کے مکان پر بھی گئے تھے۔عاجز بھی حضوڑ کے ساتھ گیا تھا۔مقدمہ کرم دین کے وقت لالہ بھیم سین صاحب نے از راہ ہمدردی اور خیر خواہی حضرت صاحب کو لکھا کہ میرا بیٹا ولایت سے بیرسٹر ہو کر آیا ہے اور میری خواہش ہے کہ میں اُسے آپ کے مقدمہ کی پیروی کے واسطے بھیجوں۔مگر حضوڑ نے شکریہ کے ساتھ انہیں ایسا کرنے سے روکا۔ایک مجلس میں اس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ میں ڈرتا ہوں کہ اِس بیرسٹر سے امداد لینا ہمارے لئے ایسا نہ ہو جائے جیسا کہ حضرت یوسٹ نے اپنے ساتھی قیدی سے اپنی رہائی کے واسطے امداد چاہی تھی تو اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کی رہائی دو سال اور پیچھے پڑگئی عمارت کے کام میں مشورہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں حضور کے مکانات میں کچھ نہ کچھ وسعت کے سلسلہ میں تعمیر کا کام عموماً جاری رہتا تھا اور اس کا انتظام ہمیشہ حضرت میر ناصر نواب صاحب مرحوم کے سپر د رہتا تھا۔ایک دفعہ حضرت میر صاحب ایک دروازہ چھوٹا سا ایک جگہ لگوانا چاہتے تھے۔حضرت صاحب نے فرمایا یہاں بڑا دروازہ لگاؤ - میر صاحب نے عرض کی کہ قواعد عمارت کے مطابق تو یہاں چھوٹا دروازہ چاہیئے۔حضرت صاحب نے فرمایا قواعد کو آپ رہنے دیں ، اور جو ہم کہتے ہیں ویسا بنوا دیں۔چنانچہ بڑا دروازہ بنوایا گیا۔تنازع سے بچاؤ حضرت نواب محمد علی خان صاحب جب قادیان ہجرت کر کے آ گئے تو انہوں نے ڈہاب