ذکر حبیب — Page 348
348 میرا خط بنام ڈاکٹر بیکر صاحب از قادیان ضلع گورداسپور۔ملک ہند۔مورخہ ۲۵ /ستمبر ۱۹۰۴ء ڈئیر ڈاکٹر۔اگر اتفاق کوئی شے ہے تو میں کہہ سکتا ہوں۔کہ صرف اتفاق سے مجھے یہ معلوم ہوا کہ آپ علوم مشرقیہ کے فاضل ہیں۔اور دُنیا کی قریباً ایک درجن زبانوں سے واقف ہیں۔دراصل میں تو اتفاق کا قائل نہیں۔کیونکہ میں تو یہ ایمان رکھتا ہوں کہ سب کچھ خدائے قادر کی مرضی سے دُنیا میں ہوتا ہے۔آپ مشرقی علوم کے فاضل ہیں۔اور میں ایک مشرقی آدمی ہوں اور اسی واسطے میں آپ کو یہ خط لکھتا ہوں۔مشرق کی کئی زبانوں سے میں بھی واقف ہوں۔جو بات میں آپ کو کہنا چاہتا ہوں وہ مشرقی الہام اور حُبّ اور صلاحیت ہے۔لیکن پیشتر اس کے کہ میں کچھ کہوں۔میں یہ دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے عقائد کیا ہیں ؟ ہمارا مذہب یہ ہے کہ یسوع مسیح ایک انسان تھا۔اور خدا کا نبی تھا۔خدا واحد ہے۔تثلیث کوئی شے نہیں۔خدا کا کوئی بیٹا نہیں سب کو نیک و بد اعمال کا بدلہ ملنا ہے۔کفارہ باطل ہے۔خدا اپنے نبیوں ، رسولوں اور مسیحوں کو ہمیشہ مبعوث کرتا رہتا ہے۔جو خدا سے الہام پا کر دنیا کی اصلاح کرتے ہیں۔اس زمانہ کے مصلح کا نام احمد ہے۔جہنم ابدی نہیں بلکہ جیل خانوں کی طرح ایک اصلاح خانہ ہے۔خدا قادر مطلق خدا ہے۔یسوع نے اور انسانوں کی طرح وفات پائی۔اس کی قبر کشمیر میں ہے۔ہمیں چاہئیے کہ خدا کا خوف اور محبت ہر دو دل میں رکھیں۔خدا کو ایسا یاد کریں۔جیسا کہ باپ کو بلکہ اس سے بھی زیادہ۔یہ ہمارے عقائد کا خلاصہ ہے۔جس میں کوئی امر مخالف عقل نہیں۔کہاں تک آپ ان امور میں ہمارے ساتھ متفق ہیں۔کیا آپ تصانیف کیا کرتے ہیں؟ اگر کرتے ہیں اور ممکن ہو۔تو کوئی کتاب ارسال فرما دیں۔آپ کا جواب آنے پر میں بھی آپ کو کچھ کتابیں ارسال کروں گا۔شائد ایسا خط لکھنے میں میں نے بہت جرات سے کام لیا ہو۔لیکن میں امید کرتا ہوں کہ آپ کی طرف سے مجھے فرحت دہ یا کم از کم دوستانہ جواب ملے گا۔ہمارا ملک طاعون سے تباہ ہو رہا ہے۔کیونکہ لوگ نیک نہیں ہیں۔اُنہوں نے خدا کے فرستادہ کی عزت نہیں کی۔خدائے رحمن ہمیشہ اپنے نبی مبعوث کیا کرتا ہے۔اور ایسا ہی اس نے اس زمانہ میں بھی ایک رسول بھیجا ہے۔اس نبی کا نام احمد ہے خدا کی طرف سے اس کو مسیح موعود کا خطاب بھی ملا ہے۔اس کا سلسلہ جلد دنیا میں پھیلے گا اور مشرق و مغرب پر حاوی ہوگا کیونکہ خدائے قادر نے ایسا ہی ارادہ فرمایا ہے۔یہ نبی صلح اور محبت کا پیغام لایا ہے۔اس نے جنگوں کو بند کر دیا ہے۔اس کے متبع تین لاکھ کے قریب ہیں۔جن کو خدا پر ہیز گاری، راستی، محبت اور خوف خدا عطا کیا ہے۔مجھے آپ