ذکر حبیب

by Other Authors

Page 328 of 381

ذکر حبیب — Page 328

328 باب انیسواں پر و فیسر ریگ کو تبلیغ اور اس کا قبول اسلام عاجز راقم کے ولایت جانے سے قبل جو اصحاب عاجز کے ذریعہ سے داخل اسلام ہوئے۔ان میں ایک صاحب پروفیسر ریگ بھی تھے۔جن کو میں نے لاہور میں تبلیغ کی تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں انہیں پیش کیا تھا۔یہ صاحب بعد میں نیوزی لینڈ چلے گئے تھے۔اور وہیں انہوں نے وفات پائی۔ان کے متعلق ایک ڈائری میں اڈیٹر صاحب الحکم نے مفصلہ ذیل مضمون لکھا تھا۔جو اخبار الحکم مورخہ ۶ جون ۱۹۰۸ء صفحہ ۵ جلد ۱۲ نمبر ۳۷ سے نقل کیا جاتا ہے: مسٹر ریگ جس کے نام نامی سے الحکم کے ناظرین کو میں قبل از میں بذریعہ دو مضامین بطور سوال و جواب انٹر ڈیوس کرا چکا ہوں۔ان کے متعلق حضرت اقدس نے فرمایا کہ دیکھو وہ ہمارے پاس آیا تو آخر کچھ نہ کچھ تو تبادلہ خیالات کر ہی گیا۔اس پر حضرت مفتی محمد صادق صاحب جن کو تبلیغ سلسلہ احمدیہ کی ایک قسم کی لو اور دھت لگی ہوئی ہے۔اور بہت کم ایسے مقام ولایت میں ہوں گے جہاں کے محقق انگریزوں اور اخبارات کے ایڈیٹر ان وغیرہ کی اطلاع پا کر انہوں نے ان معاملات میں خط و کتابت نہ کی ہو۔اور مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعاوی کی تبلیغ ان کو نہ کی ہو۔امریکہ کے ڈوئی کی حسرت ناک تباہی اور لنڈن کے پکٹ کی مایوسانہ نامرادی بھی حضرت مفتی صاحب ممدوح ہی کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے جس طرح ڈوئی اور پکٹ کا بیڑا غرق کر دیا۔اسی طرح کئی سعید روحوں کے واسطے باعث ہدایت بھی آپ ہی ہوئے۔آپ ہی کی ستچی مخلصانہ کوششوں اور جوش تبلیغ حق کا یہ نتیجہ ہوا کہ یورپ اور امریکہ کے بعض انگریزوں اور لیڈیوں نے حضرت اقدس کی صداقت کو مان لیا اور اپنے خیالات فاسدہ سے تو بہ کی۔غرض مفتی صاحب موصوف کسی تعریف کے محتاج نہیں۔ساری احمدی دنیا ان کے نام نامی سے واقف اور ان کے اخلاص صدق و وفا سے آگاہ ہے۔یہ شخص جو پروفیسر ریگ کے نام نامی سے مشہور ہے۔یہ بھی آپ ہی کی سعی اور جوش کا نتیجہ ہے۔آپ نے آج کے تذکرہ پر حضرت اقدس کی خدمت میں عرض کی کہ