ذکر حبیب — Page 302
302 باب چودھواں ایک قابل قدر شہادت، امریکن نومسلم مسٹر ویب کے حالات اور پیر صاحب سندھ کا کشف امریکہ میں ایک صاحب محمد الیگزنڈ ررسل ویب نام تھے۔جو کسی زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ خط و کتابت کرنے سے مسلمان ہو گئے تھے۔اُن کے اسلام کا جب بہت چھ چا پھیلا۔تو بعض متمول اہل ہند نے انہیں روپیہ بھیج کر ہند وستان بلوایا۔اور مختلف شہروں میں اُن کے لیکچر کرائے۔اور یہ تجویز ہوئی کہ وہ واپس امریکہ جا کر تبلیغ اسلام کا کام کریں اور ایک ہفتہ وار اخبار شائع کریں۔جب وہ ہندوستان پہنچے تو انہوں نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ قادیان جائیں اور حضرت مرزا صاحب سے ملیں۔لیکن دوسرے مسلمانوں نے انہیں روکا کہ ایسا کرنے سے عام لوگ آپ کو چندہ نہ دیں گے۔اس واسطے وہ قادیان نہ آئے۔ان کے حالات کو مولوی حسن علی صاحب مرحوم نے جو ویب صاحب کے سفر ہندوستان میں شریک تھے۔اپنی کتاب تائید حق میں شائع کیا ہے جو کہ ہم اُن کے اپنے الفاظ میں درج کرتے ہیں : ملک امریکہ میں اسلام کیونکر پھیل رہا ہے۔اس قصہ سے بہت حضرات پورے واقف نہیں ہوں گے۔ملک امریکہ کے شہر ہڈسن علاقہ نیویارک میں ۱۸۴۶ء میں ایک شخص پیدا ہوا جس کا نام الیگزنڈر رسل ویب رکھا گیا۔اس شخص کا باپ ایک نامی و مشہور اخبار کا ایڈیٹر و مالک تھا۔ویب صاحب نے کالج میں پوری تعلیم پائی اور اپنے باپ کے نقش قدم پر چل کر ایک ہفتہ واری اخبار جاری کیا۔ویب صاحب کی لیاقت علمی طرز و تحریر کا شہرہ دُور دُور ہوا۔ایک روزانہ اخبار سینٹ جوزف مسوری ڈیلی گزٹ کی اڈیٹری کے معزز عہدہ پر ویب صاحب کی دعوت کی گئی۔پھر اس کے بعد اور کئی اخباروں کی اڈیٹری کا کام ویب صاحب کے سپرد ہوتا رہا۔کوئی صاحب لفظ اخبار کے