ذکر حبیب — Page 293
293 خط نمبر ۴۰ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - گولی کے کھانے کے بعد پہلے دن تو بالکل بخار نہیں ہوا۔دوسرے دن خفیف سے ذرہ زیادہ اور تیسرے دن خفیف۔جس دن سے گولی کھاتا ہوں صبح کو بخار بالکل نہیں ہوتا پہلے ہوتا تھا۔پاخانہ بھی ٹھیک آجاتا ہے۔بدن میں طاقت بھی محسوس ہوتی ہے۔پھر جیسا حضور مناسب خیال فرماویں۔مکان کے متعلق حضور نے کیا حکم فرمایا ہے۔حضور کی جونیوں کا غلام عاجز محمد صادق السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - گولی بھجواتا ہوں۔کھا لیں۔خط نمبر ۴۱ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مرشد نا و مهدینا مسیح موعود مہدی معہود السَّلَامُ عَلَيْكُمُ وعلى من لديكم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ (1) کل گولی ایک بجے کھائی تھی۔کوئی ایک گھنٹہ کے بعد خفیف سا بخار ہوا۔شام کے قریب ذرا زیادہ ہوا اور رات کو تھوڑا تھوڑا رہا۔مناسب ہو تو گولی پھر مرحمت فرما دیں۔(۲) دوسری گذارش یہ ہے کہ میں نے سُنا ہے کہ پیر سراج الحق چند ماہ کے واسطے اپنے وطن کو جاتے ہیں۔حضور کو معلوم ہے۔جو تکلیف مکان کی مجھے ہے۔اگر حکم ہو اُن کی واپسی تک یہ عاجز اس مکان میں رہے۔والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی اللہ عنہ ۲۱ / دسمبر ۱۹۰۴ء اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - اگر صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب جاتے ہیں تو کچھ مضایقہ نہیں آپ اس مکان میں آجائیں اور سُنا ہے کہ سری ناتھ مکان خرید کردہ کو بیچتا ہے۔آپ بطور خود