ذکر حبیب

by Other Authors

Page 287 of 381

ذکر حبیب — Page 287

287 آدمی ہیں۔بعض تو وہ ہیں کہ مُرید ہو کر اپنے وطن چلے جاتے ہیں۔اور بعض نے اسی جگہ قادیان میں سکونت مستقل کر لی ہے۔اور جو لوگ چلے جاتے ہیں اسی طرح آمد رفت اُن لوگوں کی جاری رہتی ہے۔کوئی آتا ہے اور کوئی چلا جاتا ہے۔اور ایسے لوگ جو مُرید ہوتے ہیں۔اُن کے ناموں کو یا درکھنے کے لئے یہاں ایک رجسٹر رکھا رہتا ہے اور ایک شخص ان کے لکھنے پر مقرر ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ خط نمبر ۳۰ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ گلے کہ رُوئے خزاں را گہے نخواہد دید ببارغ ثست اگر قسمتم رسا باشد پناہ بیضہ اسلام۔پہلوان رب جلیل۔پنہ ملت الہدی۔خلیفہ شاہ ارض و سموات - مسیح خدائے قدیر۔بعد از صد صلوۃ و سلام ایس نابکار و شر مسار برائے یک نظر رحمت بر در تو امیدوار عرضگذار است که در اخبارے کہ از ملک امریکہ رسیده بو دخوانده بودم کہ دوائے جدید برائے دَرد گرده و امراض مثانه و کثرت پیشاب ٹو ایجاد شده است یک شیعہ خورد کہ برائے تجر بہ مفت مے فریسند طلب کردم ہماں ارسال خدمت اقدس است - والسلام السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ گدا گر صاحب بیت الدعاء۔عاجز محمد صادق عفی اللہ عنہ ۱۴ / جون ۱۹۰۳ء جزاکم اللہ خیراً کثیرا فی الدنیا والآخرة - دوا پہنچ گئی۔ایک اشتہار بالوں کی کثرت کا شاید لندن میں کسی نے دیا ہے۔اور مفت دوا بھیجتا ہے۔آپ وہ دوا بھی منگوا لیں کہ تا آزمائی جائے۔لکھتا ہے کہ اس سے گنجے بھی شفا پاتے ہیں۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ