ذکر حبیب — Page 286
286 سفید موتی جڑے ہوئے ہیں۔میری بیوی نے بھی میرے واسطے استخارہ کیا تھا۔اُس نے خواب میں دیکھا کہ کچھ لوگ اپنا گوشت کاٹ کاٹ کر ہمارے آدمیوں کو دے رہے ہیں۔چند روز ہوئے میں نے رویا میں دیکھا تھا کہ میں حضور کے ساتھ کہیں جارہا ہوں۔حضور کالباس سفید ہے اور حضور کا نام الیگزنڈر (سکندر) بلے ٹیور ہے۔اور تفہیم یہ ہے کہ یہ جرمن لفظ ہے۔اور اس کے معنے ہیں صادق۔پھر رویا میں معلوم ہوا کہ اس کے معنے ہیں شفاد ہندہ۔پس اگر حضور کا حکم ہو۔تو میں آج جرمن زبان کا پڑھنا شروع کر دوں۔حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق ۱۹ مارچ ۱۹۰۳ء عزیزی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ ـ ان خوابوں سے تو کچھ بھی اجازت محسوس نہیں ہوتی۔بہتر ہے۔ذرا صبر کریں۔جب تک جرمن کی حقیقت اچھی طرح گھل جائے۔معلوم نہیں کہ جرمن سے کوئی عربی اخبار بھی نکلتا ہے جیسا کہ عربی اخبار امریکہ سے نکلتا ہے۔کوئی اور سبیل اشاعت ڈھونڈ نا چاہیئے۔خط نمبر ۲۹ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود مہدی معہود اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ۔ایک شخص بسنت سنگھ نام ذیلدار ڈلہ ایک پروانہ سرکاری لے کر سب لوگوں سے لکھاتا پھرتا ہے کہ وہ کہاں کے باشندے ہیں۔یہاں کوئی سکونت اختیار کی ہے۔کیا کام کرتے ہیں۔ایک فہرست تیار کر رہے ہیں۔احباب نے لکھ دیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں رہنے کے واسطے یہاں سکونت پذیر ہیں اور فلاں فلاں کام کرتے ہیں۔غالبا یہ ضلع کی ایک معمولی فہرست ہے۔اطلاعا گذارش ہے۔حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق ۳ رمئی ۱۹۰۳ء السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - یہ دریافت کرنا چاہئیے کہ وہ تحصیلدار بٹالہ کا پروانہ ہے یا ڈ پٹی کمشنر کا۔تا اصل حال معلوم ہو سکے اور دوسرے یہ ضرور لکھنا چاہئیے کہ ہماری جماعت میں دو قسم کے