ذکر حبیب — Page 285
285 خط نمبر ۲۷ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمَ حضرت اقدس مرشد نا و مہدین مسیح موعود مہدی معہود السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - (۱) جود وائی حضور نے عنایت فرمائی ہے اس کے ساتھ کسی پر ہیز کی ضرورت ہو تو ارشاد فرما ئیں۔(۲) جونب انگلینڈ سے منگوائے تھے۔ان سے میں دو مرحمت فرماویں۔اگر وہ قریب الاختتام ہوں تو اور منگوائے جائیں۔حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق ارجولائی ۱۹۰۲ء السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - پرہیز صرف ترشی اور بادی چیزوں سے ہے۔اور نب ابھی بہت ہیں۔شائد تین ماہ تک کافی ہوں گے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ خط نمبر ۲۸ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود مہدی معہود السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - گذشتہ رات کو جو حضور نے حکم فرمایا تھا کہ جرمن زبان کو اور آزماؤ۔اِس امر کے واسطے آج رات میں نے استخارہ کیا۔میں نے رویا دیکھے جو عرض کرتا ہوں۔(۱) حضرت مولوی نورالدین صاحب قرآن شریف پڑھ رہے ہیں۔اور اس میں فرماتے ہیں کہ نوح نے ارادہ کیا تھا کہ ایک ملک میں ایک عورت سے شادی کرے۔مگر جب وہاں پہنچا تو سب عورتوں کو نہایت خوبصورت دیکھ کر وہ ڈرا کہ میں ابتلاء میں پڑوں گا۔تب وہاں سے چلا آیا اور اسے معلوم ہوا کہ ہر شے اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔بہت استغفار کرو۔(۲) میں نے کچھ آپ کے سامنے بیان کیا ہے یاد نہیں رہا ) آپ نے فرمایا تب تو نہیں چاہئیے۔(۳) میں نے آپ حضور کی خدمت میں ایک رقعہ لکھا ہے (غالباً جرمن زبان پڑھنے کے متعلق) آپ نے جواب میں عبدالمجید کے ہاتھ مجھے ایک سنہری لونگ بھیجا ہے جو عورتیں ناک میں لگاتی ہیں اور اس پر