ذکر حبیب — Page 280
280 اُس کے بعد اپنے دینی اور دنیوی فوائد کو یہ عاجز اسی میں دیکھتا ہے کہ حضور کی جوتیوں میں حاضر رہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اس امر کے لئے اس عاجز کو انشراح صد رعطا فرمایا ہے۔پھر جیسا حضور اقدس حکم فرما دیں۔کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔اور آپ کی متابعت میں اللہ تعالیٰ کی رضاء ہے۔میرے قلب کا میلان بعد دعائے استخارہ کے بالکل اس طرف ہو گیا ہے۔اے خدا میرے گنا ہوں کو بخش دے۔میری کمزوریوں کو دور فرما۔اور مجھے صراط مستقیم پر چلا۔اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔اور آپ کے دشمنوں کو رو سیاہ کرے۔آمین ثم آمین۔آج سے تاریخ ہے اس واسطے اب لا ہور خط لکھ دینا چاہیئے۔حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق قادیان۔۷ جولائی ۱۹۰۱ء بَارَكَ اللهُ فِی ارَادَتِكَ وَ يَغْفِرُ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مَنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ۔ہماری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔والسلام خط نمبر ۱۹ فضل دین ( بھیروی) نورالدین ( بھیروی ) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود مہدی معہود اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - عاجز کو ہمیشہ کرایہ کے مکانات میں ادھر ادھر بہت سرگردانی رہتی ہے۔اور وہ بھی کوئی قریب نہیں ملتا۔مدت کی بات ہے۔ایک دفعہ حضور نے ارشاد فرمایا تھا کہ غلام جیلانی والا مکان ملے گا تو تم کو دیا جائے گا۔مگر چونکہ اس جگہ مہمان خانہ کی تجویز ہے۔اس واسطے میں نے مناسب نہ جانا کہ یاد دلاؤں۔اب اس وقت دو جگہیں خالی ہیں۔ایک تو سفید زمین جومرزا سلطان احمد سے حضور نے لی۔جہاں خیمہ لگا ہے۔اگر وہ حضور مجھے مرحمت فرماویں۔تو میں اپنے خرچ سے وہاں مکان بنوالوں۔دوم۔باورچی خانہ خالی ہو گیا ہے۔اگر اُن میں سے کوئی جگہ مجھے عطا فرمانا مناسب خیال فرماویں۔تو ہر دو قریب ہیں۔اور تکلیف بھی دور ہو۔یہ عاجز کا خیال ہے۔پھر جو حضور مناسب خیال فرما دیں۔اُسی میں خوشی ہے۔خطا کار عاجز محمد صادق