ذکر حبیب — Page 275
جواب: 275 شفاء بخش السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آپ نے لفافے بھیج کر بہت آسانی کے لئے مجھے مدد دی۔جزاکم اللہ خیراً۔خدا تعالیٰ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ خط نمبر ۱۱۔مئی ۱۹۰۸ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود و مہدی معہود اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ۔اگر اجازت ہو تو عاجز ایک روز کے واسطے قادیان ہو آوے۔اور دفتر وغیرہ کا حساب دیکھ آوے۔صرف ایک دن لگے گا۔جیسا حکم ہو۔حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفا اللہ عنہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ بے شک آپ ہو آویں۔اختیار ہے۔والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ خط نمبر ۱۲ وَيَنْصُرُكَ اللَّهُ نَصْراً عَزِيزاً حضرت اقدس مرشد و مهدینا مسیح موعود و مہدی معہود اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - مولوی کرم دین بھین کو اکثر اخباروں میں مضامین دینے کی عادت ہوتی ہے۔زیادہ تر سراج الاخبار میں۔ممکن ہے اُس کی کوئی تصنیف یا تالیف بھی ہو۔اگر اُس کے مضامین پڑھے جائیں تو اللہ تعالیٰ چاہے تو اُس کے لئے اپنے استعمال شدہ الفاظ ،لیم ، بہتان، افتراء وغیر ہل جائیں جن سے مقدمہ میں بہت مددل سکے۔اگر حضور مناسب خیال فرما دیں تو کسی شخص کو اس کام پر متعین فرما دیں کہ لاہور یا جہلم سے سراج الاخبار کے پرانے فائل دیکھ کر یہ کام پورا کرے۔والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی عنہ ۱۶ دسمبر ۱۹۰۳ء