ذکر حبیب

by Other Authors

Page 267 of 381

ذکر حبیب — Page 267

267 کے الفاظ اور قسم کے ہوتے تھے۔ہر دو کو اپنے اپنے رنگ کے معیاروں سے ناپا جاوے۔تو پھر موازنہ ہو سکتا ہے۔مفتی محمد صادق صاحب سے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایسی ہی محبت تھی۔جیسے اپنے چھوٹے عزیزوں سے ہوتی ہے۔اور اسی کے مطابق آپ کا ان کے ساتھ رویہ تھا۔لہذا مولوی شیر علی صاحب کی روایت سے یہ مطلب نہ سمجھنا چاہئیے۔اور نہ غالباً مولوی صاحب کا یہ مطلب ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مفتی صاحب کے ساتھ مثلاً حضرت مولوی نورالدین صاحب یا مولوی عبد الکریم صاحب جیسے بزرگوں کی نسبت بھی زیادہ محبت تھی۔