ذکر حبیب — Page 251
251 باب دہم عاجز راقم کی چند روایات منقول از کتاب سیرة المهدی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے اپنی تالیف کردہ کتاب سیرۃ المہدی میں چند روایات عاجز کی بیان کردہ درج کی ہیں۔ان کو بھی یہاں نقل کر دیا جاتا ہے: حضرت مسیح موعود سفر میں بسم الله الرحمن الرحیم۔مکرمی مفتی محمد صادق صاحب نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السّلام جب کسی سفر پر تشریف لے جانے لگتے تھے۔تو عموماً مجھے فرما دیتے تھے کہ ساتھ جانے والوں کی فہرست بنا لی جائے۔اور ان دنوں میں جو مہمان قادیان آئے ہوئے ہوتے۔ان میں سے بعض کے متعلق فرما دیتے تھے کہ ان کا نام لکھ لیں اور اوائل میں حضرت صاحب انٹر کلاس میں سفر کیا کرتے تھے اور اگر حضرت بیوی صاحبہ ساتھ ہوتی تھیں تو ان کو اور دیگر مستورات کو زنانہ تھرڈ کلاس میں بٹھا دیا کرتے تھے۔اور حضرت صاحب کا یہ طریق تھا کہ زنانہ سواریوں کو خود ساتھ جا کر اپنے سامنے زنانہ گاڑی میں بٹھاتے تھے اور پھر اس کے بعد خود اپنی گاڑی میں خدام کے ساتھ بیٹھ جاتے تھے۔اور جس اسٹیشن پر اُترنا ہوتا تھا۔اس پر بھی خود زنانہ گاڑی کے پاس جا کر اپنے سامنے حضرت بیوی صاحبہ کو اُتارتے تھے مگر دورانِ سفر میں سٹیشنوں پر عموماً خود اتر کر زنا نہ گاڑی کے پاس دریافت حالات کے لئے نہیں جاتے تھے بلکہ کسی خادم کو بھیج دیا کرتے تھے اور سفر میں حضرت صاحب اپنے خدام کے آرام کا بہت خیال رکھا کرتے تھے۔اور آخری سالوں میں حضور عموماً ایک سالم سیکنڈ کلاس کمرہ اپنے لئے ریزرو کروا لیا کرتے تھے اور اس میں حضرت بیوی صاحبہ اور بچوں کے ساتھ سفر فرماتے تھے اور حضوڑ کے اصحاب دوسری گاڑی میں بیٹھتے تھے۔مگر مختلف سٹیشنوں پر اُتر اُتر کر وہ حضور سے ملتے رہتے تھے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضور الگ کمرے کو اس خیال سے ریز رو کر وا لیتے تھے۔کہ تا کہ حضرت والدہ صاحبہ کو علیحدہ کمرہ میں تکلیف نہ ہو۔اور حضوڑ اپنے اہل وعیال کے ساتھ اطمینان کے