ذکر حبیب — Page 247
247 دن مل جائے گی۔پھر کھانے کے وقت حضور بھی تشریف لائے۔اور روٹی کھانے کے بعد حضور اقدس نے ایک تقریر فرمائی۔جو دلوں کے واسطے نور اور ہدایت حاصل کرنے کا موجب ہوئی۔جو کچھ اس میں سے میں ضبط رکھ سکا وہ آپ کو سُنا تا ہوں۔آپ توجہ سے سنیں۔اس زمانہ کے فتنہ وفساد کا ذکر تھا: ضرورت مبلغین فرمایا۔” ایک مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ اس زمانہ کے درمیان جو فتنہ اسلام پر پڑا ہوا ہے۔اس کے دُور کرنے میں کچھ حصہ لے۔بڑی عبادت یہی ہے کہ اس فتنہ کے دُور کرنے میں ہر ایک حصہ لے۔اس وقت جو بدیاں اور گستاخیاں پھیلی ہوئی ہیں۔چاہئیے کہ اپنی تقریر اور علم کے ساتھ اور ہر ایک قوت کے ساتھ جو اس کو دی گئی ہے۔مخلصانہ کوشش کر کے ان باتوں کو دُنیا سے اُٹھا دے۔اگر اسی دنیا میں کسی کو آرام اور لذت مل گئی ، تو کیا فائدہ۔اگر دنیا میں بھی اجر پالیا تو حاصل کیا ؟ عقبی کا ثواب لو۔جس کا انتہا نہیں۔ہر ایک کو خدا کی تو حید و تفرید کے لئے ایسا جوش ہونا چاہئیے ، جیسا خود خدا کو اپنی توحید کا جوش ہے۔غور کرو، کہ دنیا میں اس طرح کا مظلوم کہاں ملے گا۔جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔کوئی گند اور گالی اور دشنام نہیں۔جو آپ کی طرف نہ پھینکی گئی ہو۔کیا یہ وقت ہے کہ مسلمان خاموش ہو کر بیٹھ رہیں۔اگر اس وقت میں کوئی کھڑا نہیں ہوتا اور حق کی گواہی دے کر جُھوٹے کے منہ کو بند نہیں کرتا۔اور جائز رکھتا ہے کہ کا فر بے حیائی سے ہمارے نبی پر اتہام لگائے جائیں۔اور لوگوں کو گمراہ کرتے جائیں تو یا درکھو۔وہ بے شک بڑی باز پرس کے نیچے ہے۔چاہئیے کہ جو کچھ علم اور واقفیت تم کو حاصل ہے۔وہ اس راہ میں خرچ کرو۔اور لوگوں کو اس مصیبت سے بچاؤ۔حدیث سے ثابت ہے کہ اگر تم دجال کو نہ مارو۔تب بھی وہ مر تو جائے گا۔مثل مشہور ہے۔ہر کمالے راز والے۔تیرھویں صدی سے یہ آفتیں شروع ہوئیں۔اور اب وقت قریب ہے کہ اس کا خاتمہ ہو جائے۔ہر ایک کا فرض ہے کہ جہاں تک ہو سکے۔پوری کوشش کرے اور ٹور اور روشنی لوگوں کو دکھائے۔خُدا کے لئے جو شیلے بنو خدا کے نزدیک ولی اللہ اور صاحب برکات وہی ہے جس کو یہ جوش حاصل ہو جائے۔خدا