ذکر حبیب — Page 196
196 فرمایا ” بعض دفعہ کسی اڑے ہوئے کام کے متعلق دُعاء کی جاتی ہے، تو ہمیں ہمارے بھائی غلام قادر صاحب خواب میں دکھائی دیتے ہیں۔اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قادر ہے۔اپنے غلاموں اور بندوں پر فضل کرتا۔اور ان کی مشکلات کو دُور کرتا ہے۔نام پر بعض دفعہ تعبیر ہوتی ہے۔اور جو خواب میں دکھائی دیتا ہے۔وہ دراصل فرشتہ ہی ہوتا ہے۔ظنی طور پر دوسرے کی صورت دکھائی دیتی ہے۔“ فرمایا جو شخص حلم اختیار کرتا ہے۔اور جھگڑے سے بچتا ہے۔خدا تعالیٰ کے نزدیک اُس کا حق باقی رہتا ہے۔اور خدا تعالیٰ اُس کی نصرت کرتا ہے۔“ تحریک فرشتگان فرمایا ” دُور دُور سے بیعت کے خطوط آ رہے ہیں۔ہماری طرف سے کوئی واعظ نہیں جو اُن لوگوں کو سمجھائے۔خود بخو دلوگوں کو تحریک ہو رہی ہے۔خدا تعالیٰ کے فرشتے کام کرتے ہیں۔“ احمدی با دشاہ فرمایا ” ہمیں ایک دفعہ وہ بادشاہ بھی دکھائے گئے جو اس سلسلہ میں داخل ہوں گے۔وہ دس گیارہ سال کی عمر کے لڑکے تھے۔نابالغوں کی سی شکل وصورت۔تعداد میں چھ سات تھے۔یہ کشف تاویل طلب ہے۔حق پھیلانے کا ایک حیلہ فرمایا ”لوگوں کو کسی حیلے سے کتابیں پڑھائی جائیں۔مثلاً کتا بیں اس شرط پر مفت تقسیم کی جائیں۔کہ کتاب لینے والا امتحان دے۔شائد اسی طرح کوئی پڑھے اور حق کو سمجھے۔پھر سوالات کے درمیان ایسے سوال کئے جائیں۔کہ وفات عیسی کا قطعی ثبوت کیا ہے؟“ اصلاح خون فرمایا ”یونانی میں منڈی بوٹی اور کا ہو کی تعریف کی گئی ہے۔یہ اشیاء مصفی خون میں کلورا فارم کے ساتھ ان کا مزہ درست کر لینا چاہئیے“