ذکر حبیب

by Other Authors

Page 186 of 381

ذکر حبیب — Page 186

186 تعبیر فرمایا۔ایک دفعہ ہارون رشید نے خواب میں دیکھا کہ اُس کا منہ کالا ہے۔وہ بہت گھبرایا۔علماء سے تعبیر دریافت کی۔کوئی خوش کن تعبیر نہ کر سکا۔آخر ایک عالم نے قرآن شریف سے اس کی تعبیر کی کہ بادشاہ کے ہاں لڑکی پیدا ہوگی۔(آیت وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُمْ بِالْأُنْثَى ظَلَّ وَجْهَهُ مُسْوَدًا وَهُوَ كَظِيمٌ (انحل) ۱۷ مارچ ۱۹۳۱ء۔صبح دس بجے کے قریب ایک کھیت میں لکھتے لکھتے میں تھک کر لیٹ گیا۔رویا ہوئی جیسے ریل کی گاڑی میں ایک سیٹ پر ایک بابو لیٹا ہوا ہے۔ایک سیٹ پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیٹھے ہیں۔ایک طرف ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب کھڑے ہیں۔حضرت صاحب اس بابو کی طرف جھکے گویا با بو کچھ کہتا ہے۔جسے حضرت صاحب توجہ سے سُننا چاہتے ہیں۔تب اُس بابو نے ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب کے متعلق کہا ” میں کہیا اہ بھی پورانے آدمیاں وچوں ہین، ترجمہ ” میں نے کہا۔یہ بھی سابقین اولین میں سے ہیں پورانی نوٹ بک دسمبر ۱۸۹۶ء و ۱۸۹۷ء و ۱۸۹۸ء ایک ہی خواہش جنوری ۱۸۹۷ء۔مسجد مبارک میں بیٹھے ہوئے میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں عرض کی کہ میں اپنی تمام خواہشوں کے عوض میں رسُول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجا کروں گا۔میرے واسطے دعا کی جائے۔حضور نے ہاتھ اُٹھا کر تمام حاضرین کے ساتھ دُعاء کی۔اس درخواست کی تحریک مجھے ذیل کی حدیث کے پڑھنے سے ہوئی تھی۔عَنْ أُبَيِّ ابْنِ كَعْبٍ رَّضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهُ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَهَبَ ثُلُنَا اللَّيْلِ قَامَ فَقَالَ يَايُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا اللهَ اذْكُرُوا اللَّهَ جَائَتِ الرَّجِفَةُ تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ جَاءَ الْمَوْتُ بِمَا فِيْهِ۔جَاءَ الْمَوْتُ بِمَا فِيهِ۔قَالَ أُبَى فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُكْثِرُ الصَّلوةَ عَلَيْكَ فَكَمْ اَجْعَلُ لَّكَ مِنْ صَلوتِى قَالَ مَا شِئْتَ۔قُلْتُ الرُّبُعَ؟ قَالَ مَاشِئْتَ۔فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْريّه۔قُلْتُ النِّصْف؟ قَالَ مَاشِتُتَ۔وَإِن زَدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ قُلْتُ فَالقُلْتَيْنِ؟ قَالَ