ذکر حبیب — Page 185
185 مُریدین مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی ( ثم امرتسری ) کا ذکر ہوا۔جو صاحب کشف والہامات تھے۔فرمایا۔اُن جیسے کئی ایک اصحاب میرے مریدین میں ہیں“ ایوب بیگ مرزا ایوب بیگ صاحب مرحوم برادر ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب ) جو کہ آج کل بیمار ہیں۔ان کے متعلق فرمایا نیک اور غریب مزاج آدمی ہے۔“ الی مدد فرمایا ” جب میں قرآن شریف کی تفسیر لکھتا ہوں ، تو مضمون ٹھنڈی ہوا کی طرح میرے آگے آگے چلتا ہے“ انہماک نہ ہو فرمایا ” مومن کو چاہیئے۔دنیوی اسباب کے مہیا کرنے میں حد سے نہ بڑھے۔بلکہ کچھ خدا کا خانہ بھی خالی رہنے دے۔تا کہ اُس کی مد د نازل ہو۔مسلمان میں برکت اس واسطے ہے کہ وہ تقویٰ اختیار کرتا ہے۔اس کے بہت سے کام فرشتے کر دیتے ہیں۔جب اولیس قرنی عبادت میں لگ جاتے۔تو ان کے اونٹ فرشتے چرایا کرتے تھے۔“ نوکری ۱۸۹۸ء فرمایا " نو کر بھی آدھا مشرک ہوتا ہے“ برکت قرآن 66 فرمایا ” قرآن شریف نے لوگوں کو انسان اور مذہب کو ایک علم اور فلسفہ بنایا ہے۔“ جوش میں نہ آؤ فرمایا ” جب لوگ سخت کلامی سے تمہارا دل دکھانا چاہیں۔اور جوش دلانا چاہیں تو چاہئیے کہ اُن کی باتوں کا اثر تم اپنے پر نہ ہونے دو۔اور سکون اور متانت پر قائم رہو۔“