ذکر حبیب

by Other Authors

Page 183 of 381

ذکر حبیب — Page 183

183 ہیں۔اُن کے گھر کے کتنے بھی بُھو کے نہیں مرتے۔قرآن شریف میں ذکر ہے۔کہ ایک دیوار تھی جس کے مالک ایسے بچے تھے کہ اُن کا باپ صالح تھا۔اس واسطے اُس دیوار کو گر نے سے بچانے کے واسطے خضر و موسیٰ نے مزدوروں کی طرح کام کیا۔كَانَ اَبُوهُمَا صَالِحاً۔یہ نہیں فرمایا کہ وہ بچے خود کیسے چال چلن کے تھے۔یہ اللہ تعالیٰ کی پردہ پوشی ہے۔“ فرمایا کاش کہ کوئی مصور اُس زمانہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصویر کھینچ لیتا۔اگر چہ وہ گنہ گار ہوتا۔مگر ہم تو دیکھ لیتے۔“ بیعتیں ایک شخص نے عرض کی کہ اگر ایک شخص کسی پیر کا پہلے سے مُرید ہے۔تو کیا جائز ہے کہ وہ بعد اس کے کسی اور پیر کی بیعت کرے۔فرمایا ”اگر پہلی بیعت کسی اچھے آدمی کی نہ تھی۔تو وہ خود ہی قابل فسخ تھی۔اور اگر اچھے آدمی کی تھی۔تو دوسری بیعت نور علی نور ہے۔ایک چراغ کے ساتھ دوسرا چراغ جلانے سے روشنی بڑھتی ہے۔سید عبدالقادر جیلانی نے کئی متفرق جگہ بیعتیں کی تھیں۔پورانی نوٹ بک ۱۸۹۹ء ( قریب جولائی ، اگست واکتوبر ) موقعه شناسی ۲۱ اگست ۱۸۹۹ء صبح۔فرمایا "نرمی کے ساتھ لوگوں کو سمجھانا چاہئیے کہ یہ سلسلہ حق پر ہے۔کبھی وعظ کے ساتھ ، خُلق کے ساتھ ، کبھی کتاب دکھانے سے، حکمت کے ساتھ اور فساد سے بچ کر جیسا موقعہ ہو، مخالفوں کو سمجھاتے رہنا چاہیئے۔“ ، مجدد زمانہ فرمایا ” احادیث سے ثابت ہے کہ ہر صدی کے سر پر مجد د آیا کریں گے۔یہ ہمارا فرض نہیں کہ ہم اُن مجد دوں کا شمار کر کے دکھا ئیں جو آچکے۔مسلمانوں میں یہ ایک تسلیم شدہ امر ہے۔اور عیسائیوں کے بھاری فتنہ کے سبب جو اس زمانہ میں پھیلا ہوا ہے۔اگر اس وقت کے مجد دکا نام سیح نہ ہوگا ، تو پھر اور کیا ہوگا۔کیا یہ لوگ ہماری عداوت کے سبب حدیث اور واقعات کے بھی منکر ہو جائیں گے۔“