ذکر حبیب

by Other Authors

Page 172 of 381

ذکر حبیب — Page 172

172 رنج ہوتا ہے جیسا کہ کسی نے گالی دے دی۔جوش نہ دکھاؤ فرمایا ”لوگ تمہیں دُکھ دیں گے۔اور ہر طرح سے تکلیف دیں گے۔مگر ہماری جماعت کے لوگ جوش نہ دکھا ئیں۔جوش نفس سے دل دُکھانے والے الفاظ استعمال نہ کرو۔اللہ تعالیٰ کو ایسے لوگ پسند نہیں ہوتے۔ہماری جماعت کو اللہ تعالیٰ ایک نمونہ بنانا چاہتا ہے۔“ نوٹ بک ۱۸۹۷ء 66 فرمایا : ” پہلی اُمتوں میں اتنی استعداد میں نہ تھیں کہ اُنہیں سُورۃ فاتحہ جیسی دُعا سکھائی جاتی۔“ قرآن شریف کے نزول کے وقت انسان کی تمام استعداد میں مکمل ہو چکی تھیں۔اللہ تعالیٰ اس وقت ایک جماعت بنانا چاہتا ہے جو غفلت اور شرک سے پاک ہو۔گویا اللہ تعالیٰ اس زمین کو مٹا کر ایک نئی زمین بنانا چاہتا ہے۔اس کام کے لئے منتخب لوگوں کو بڑی بڑی تکالیف اُٹھانی پڑیں گی۔چاہیئے کہ تم ہر ایک قوت سے کام لو۔اور اپنی کسی قوت کو بھی بیکا ر نہ چھوڑو۔اللہ تعالیٰ سے مدد لینے کا ایک یہ طریق ہے کہ جو کچھ پہلے تمہیں دیا جا چکا ہے۔اس سے کام لو۔اسباب کو تو ڑ کر تو کل کرنا۔گو یا خد ا کو آزمانا ہے۔زمین کی محنت آسمان کی بارش سے فیض حاصل کرتی ہے۔کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوتی۔جب تک کہ اُوپر سے جذب نہ ہو۔چاہئیے کہ سب کام محنت اور کوشش سے کرو۔ہر ایک کام کے شروع کرنے میں اللہ تعالیٰ سے دُعاء (1) مانگ لو۔دعا پر کبھی تو اللہ تعالیٰ اپنی مرضی منوانا چاہتا ہے اور کبھی دُعا مانگنے والے کی مرضی کو مان لیتا ہے۔تقویٰ کا انتہاء یہ ہے کہ خُدا سامنے آجائے۔گویا انسان خدا کو دیکھ رہا ہے۔تب سارے گناہ بھسم ہو جاتے ہیں۔غافلانہ خوشی اختیار نہ کرو۔سچا مومن جو اللہ تعالیٰ کی عظمتوں کا قائل ہے۔وہ بیباک ہو کر تفریح اور خوشی میں نہیں پڑتا۔(1) ہر ایک کام بسم اللہ کہہ کر شروع کرنا بھی اُس کام میں اللہ تعالیٰ کی مدد مانگنا ہے۔(صادق)