ذکر حبیب

by Other Authors

Page 169 of 381

ذکر حبیب — Page 169

باب بیفتم 169 عاجز راقم کی پرانی نوٹ بکوں سے اقتباسات جب سے مجھے اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق بخشی کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوں اور میری پہلی حاضری ۱۸۹۰ء کے موسم سرما میں تھی اور اُسی وقت عاجز داخلِ بیعت ہوا تھا۔تب سے میری دعا رہی ہے کہ حضرت کے اقوال کو یا درکھتا اور دوسرے احباب کو جا کر سُنا تا اور اکثر اپنی نوٹ بک میں لکھ لیتا۔ان پرانی نوٹ بکوں میں سے کچھ اقتباسات اس کتاب میں درج کئے جاتے ہیں۔نوٹ بک میں عموماً مختصر نوٹ ہوتے ہیں۔جن سے اصل بات سمجھ میں آجائے۔لیکن بعض جگہ پورے الفاظ بھی محفوظ ہوتے ہیں۔ان اقتباسات کو ایک حد تک تاریخی ترتیب دے دی گئی ہے۔جب عاجز 1901 ء میں ہجرت کر کے قادیان آ گیا۔تب بھی میری یہ عادت رہی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور میں حاضری کے وقت اپنی نوٹ بک اور پنسل ساتھ رکھتا تھا۔اور جو باتیں حضور فرماتے تھے۔ان کو نوٹ کرتا رہتا تھا۔اکثر ایسے نوٹ پنسل کے ہیں۔اور بعض ان میں سے صاف کر کے اخبار بدر میں درج ہوتے رہے ہیں۔یہ نوٹ بکیں اب تک محفوظ ہیں۔پرانی نوٹ بکوں سے لیکھرام آریہ کے متعلق پیشگوئی قتل ہو جانے پر جب آریوں نے شور مچایا کہ مرزا صاحب نے اپنی پیشگوئی کو پورا کرنے کے واسطے لیکھرام کو تل کر وا دیا ہے۔تو حضرت صاحب کی طرف سے متواتر اشتہارات اس کے خلاف شائع ہوئے۔اور آریوں کو یہ بھی چیلنج دیا گیا۔کہ وہ کسی دوسرے آریہ کو حضوڑ کے مقابلہ میں کھڑا کر دیں۔اور قبولیت دُعا اور مباہلہ کا ایک اور نشان دیکھ لیں۔اُس وقت ایک اشتہار کے کسی مضمون پر شیخ مولا بخش صاحب مرحوم معترض ہوئے کہ حضرت صاحب کو ایسا نہیں لکھنا چاہیئے تھا اور ایسا ہی شیخ یعقوب علی صاحب کے متعلق بھی رپورٹ آئی کہ وہ معترض ہوئے ہیں۔شیخ یعقوب علی صاحب اس وقت امرتسر میں رہتے تھے۔جب یہ رپورٹ حضرت صاحب کے حضور پہنچی ، تو حضور ناراض ہوئے اور فرمایا ”ہم اس وقت بطور خدا کے خزانچی کے ہیں اور ہم کوئی