ذکر حبیب

by Other Authors

Page 166 of 381

ذکر حبیب — Page 166

166 متوجہ رہتے ہیں۔اُن کا بڑہا یا اچھا ہوتا ہے۔ورنہ عموماً دیکھا گیا ہے کہ بڑہاپے میں عقلیں ماری جاتی ہیں اور انسان مخبوط الحواس سا ہو جاتا ہے۔(۶۶) دنیا کی بے ثباتی پہلے ایام میں اندرونِ خانہ سے مسجد مبارک کی چھت پر آنے کے واسطے ایک لکڑی کی سیڑھی لگی ہوتی تھی۔اُس کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کرتے تھے : میں سیڑھی پر ایک قدم رکھتا ہوں تو اعتبار نہیں ہوتا کہ دوسری پر بھی رکھوں گا۔“