ذکر حبیب

by Other Authors

Page 1 of 381

ذکر حبیب — Page 1

1 باب اوّل بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ احمد صادق عليه الصلاة والسلام ابتدائی حالات میرے والدین رحمہما اللہ اللہ تعالیٰ رحم کرے میری ماں پر اور اُسے جنت میں بلند مقامات عطا کرے کہ اُسے ہمیشہ ایسے بزرگوں کی خدمت کا شوق رہتا جو اپنی عبادت ، ریاضت اور خدا رسیدہ ہونے کے سبب مشہور ہوں۔اور مرحومہ سے یہ بات مجھے بھی وراثتاً حاصل ہوئی۔خواہش ملاقات نبی میری عمر دس بارہ سال کی ہوگی جبکہ ایک دن میں نے اپنے ساتھی لڑکوں کو کہا کہ ہم عجیب زمانہ میں پیدا ہوئے ہیں کہ نہ کوئی اس زمانہ میں نبی ہے ، نہ کوئی بادشاہ ہے سب کچھ قصوں میں پڑھتے ہیں۔دیکھنے میں کچھ نہیں آتا۔میرا خیال ہے، چونکہ میں نے اور میرے زمانہ پیدائش کے بچوں نے اپنی آئندہ زندگی میں ایک نبی اور بادشاہ کو پانا تھا۔اس واسطے اُس کی تڑپ پہلے سے ہماری فطرت میں موجود تھی۔پہلا ذکر شہر بھیرہ جو پنجاب کا ایک بہت ہی قدیمی شہر دریائے جہلم پر واقعہ ہے اور قادیان سے بذریعہ ریل براستہ لاہور لالہ موسیٰ ملکوال ۲۱۳ میل کے فاصلہ پر ہے اور میری جائے پیدائش اور بچپن کا وطن ہے۔حضرت والد مرحوم مغفور نے وہیں عمر گزاری۔اس شہر بھیرہ میں ایک نیک شخص حکیم احمد دین نام تھے (اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت کرے ) جن سے میں نے بچپن میں سب سے اول حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام سُنا۔میری عمر اُس وقت قریباً تیر کا سال ہو گی جب میں اپنے چند ہمجولیوں کے ساتھ حکیم صاحب مرحوم سے ملا۔اور انہوں نے اثنائے گفتگو میں فرمایا کہ