ذکر حبیب

by Other Authors

Page 2 of 381

ذکر حبیب — Page 2

2 قادیان میں ایک مرزا صاحب ہیں جن کو الہام ہوتے ہیں۔اُن کی شکل بالکل سادہ گنواروں کی طرح ہے۔میں نے تعجب سے کہا کہ کیا اس زمانہ میں بھی کسی کو الہام ہوتا ہے۔غرض پہلا شخص جس کی زبانی میں نے حضرت احمد کا نام سُنا اس کا نام بھی احمد دین تھا۔صحبت نورالدین اُس کے بعد جب حضرت والد مرحوم ( مفتی عنایت اللہ قریشی عثمانی ) مجھے حضرت مولینا مولوی حکیم نور الدین صاحب ( خلیفہ امسیح الاوّل رضی اللہ عنہ ) کے پاس قرآن شریف کا ترجمہ پڑھنے کے واسطے جموں چھوڑ آئے اور میں قریب چھ ماہ حضرت مولینا صاحب کی خدمت بابرکت میں جموں اور کشمیر میں رہا۔تو ان کی مجلس میں گاہے بگا ہے حضرت مرزا صاحب کا کچھ ذکر سُنتا رہا۔مگر چونکہ اُس وقت حضرت اقدس نہ بیعت لیتے تھے اور نہ ہنوز آپ نے طوفانِ زمانہ سے لوگوں کو بچانے کے واسطے اپنی کشتی نوح طیار کی تھی۔نہ آپ نے دعویٰ مسیحیت و مہدویت کو پبلک میں واضح کیا تھا۔اس واسطے کچھ آپ کا زیادہ چر چا نہ تھا۔لیکن حضرت مولینا صاحب مولوی حکیم نورالدین صاحب رضی اللہ عنہ کا شاگرد ہونے کے سبب میرے دل میں حضرت صاحب کے متعلق ایک حسن ظن پیدا ہو گیا تھا۔پہلا رویا غالباً ۱۸۸۹ء تھا جبکہ میں ہائی سکول بھیرہ میں تعلیم پاتا تھا۔موسم گرما تھا اور میں اپنے مکان کی چھت پر سویا ہوا تھا۔پچھلی رات کا وقت تھا کہ مجھے ایک رؤیا ہوا جس نے میرے قلب پر ایک گہرا اثر کیا۔میں دیکھتا ہوں کہ ایک ستارہ مشرق سے نکلا۔میرے دیکھتے دیکھتے وہ اُوپر کو چلا۔جتنا وہ آگے بڑھتا ہے اُس کا قد اور روشنی بڑھتے جاتے ہیں یہاں تک کہ وہ ٹھیک آسمان کی چوٹی پر پہنچا۔اُس وقت وہ چاند کے برابر بڑا اور بہت روشن ہو گیا۔وہاں پر پہنچ کر اُس نے چکر لگانا شروع کیا۔اُس کے چکر کا ہر ایک دائرہ پہلے سے بڑا اور زیادہ تیز رفتار تھا یہاں تک کہ اُس کا چکر اُفق تک پہنچا جہاں زمین و آسمان ملے ہوئے نظر آتے ہیں۔یہاں تک کہ اُس کے چکر ایسے روشن اور تیزی کے ساتھ ہوئے کہ اُس کی ہیبت نے مجھے بیدار کر دیا اور میں معاً اُٹھ کر بیٹھ گیا۔صبح میں نے یہ رؤیا حضرت استاذی المعظم جناب مولینا مولوی نورالدین صاحب کو جموں اور حضرت صاحب کو قادیان لکھا۔اور ہر دو بزرگوں سے اس کی تعبیر طلب کی۔حضرت مولینا صاحب نے جواب میں لکھا کہ ایسار دیا اُس وقت دکھایا جاتا ہے، جب کوئی عظیم الشان مصلح ظاہر ہونے والا ہو۔حضرت صاحب نے جواب دیا کہ آپ کا خط ملا جس میں آپ نے ایک رؤیا کی تعبیر دریافت کی ہے۔میری طبیعت