ذکر حبیب

by Other Authors

Page 143 of 381

ذکر حبیب — Page 143

143 فرمایا کرتے تھے دین کا بڑا حصہ غرباء نے لیا ہوا ہے۔دیکھا جاتا ہیمو ما فسق و فجور اور ظلم وغیرہ اکثر امراء کے حصہ میں ہے اور صلاحیت اور تقویٰ اور عجز و نیاز غرباء کے ذمہ پس گروہِ غرباء کو بد قسمت نہ خیال کرنا چاہیئے۔خدا کے ان پر بڑے فضل اور اکرام ہیں۔بہت سی دینی خوبیاں غرباء میں ہیں کہ امراء کو وہ حاصل نہیں ہوتیں۔حضرت صاحب عورتوں میں بھی وعظ کیا کرتے تھے۔۱۹۰۳ ء میں ایک دفعہ یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہا۔فرمایا کرتے تھے ” خدا تعالیٰ وفادار دوست ہے جو شخص بچے طور پر خدا کا ساتھ دیوے خدا اس کا ساتھ دیتا ہے۔چاہئیے کہ انسان دوستی کا حق وفاداری کے ساتھ پوری طرح سے ادا کرے۔ومن يتوكل على اللہ جو خدا کی طرف پورے طور سے آ گیا اور کسی دشمنی اور نقصان کی اُس نے پر واہ نہ کی اور وفاداری سے آگے بڑھا تو پھر خدا اُس کے لئے کافی ہے اور وہ اُس کے ساتھ پوری وفا کرے گا۔“ فرمایا کرتے رقت کے وقت دُعا قبولیت کے بہت قریب ہوتی ہے“ فرمایا کرتے تھے۔۔نہ تنہا عشق از دیدار خیزد بسا کیس دولت از گفتار خیزد فرمایا کرتے تھے ” میری کوئی نماز ایسی نہیں جس میں میں اپنے دوستوں ، اولاد اور بیوی کے لئے دُعا نہیں کرتا۔“ (۱۲) صحبت میں رہنے کی تاکید حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدام کو بار بار قادیان آنے اور اپنی صحبت میں بہت بہت دیر تک رہنے کی بہت تاکید کیا کرتے تھے۔فرمایا کرتے تھے ”ہماری جماعت کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ وقت نکال کر بار بار قادیان آیا کریں اور یہاں صحبت میں رہ کر اُس غفلت کی تلافی کریں جو غیبو بت کے زمانہ میں ہوئی ہے۔اور اُن شبہات کو دور کریں جو اس غفلت کا سبب ہوئے ہیں۔انسان کمزور بچہ کی طرح ہے۔مامور من اللہ کی صحبت اس کے لئے ضروری ہے کہ اگر وہ اس سے الگ ہو جائے تو اس کے لئے ہلاکت کا اندیشہ ہے۔اگر خدا تعالیٰ کسی کو توفیق دے اور وہ اس کو سمجھ لے تو بہتر ہے پس یہ ایک بہت ہی ضروری امر ہبار بار آئیں۔اس سے معرفت اور