ذکر حبیب

by Other Authors

Page 139 of 381

ذکر حبیب — Page 139

139 باب پنجم فرمایا کرتے تھے" ایسی باتیں جو عام نصیحت یا قاعدہ کے طور پر آپ نے کئی دفعہ فرمائیں ، اور وہ کسی خاص سال کے متعلق نہیں بعض ایسی باتیں ہیں جن کو حضور نے کئی دفعہ فرمایا۔گو تفصیل اور الفاظ میں کچھ فرق ہو مگر مطلب ہر دفعہ ایک ہوتا تھا۔مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ایسی باتوں کو فرمایا کرتے تھے کی سُرخی کے نیچے ایک ہی دفعہ لکھا جائے۔(۱) مولوی کہلانے سے نفرت فرمایا کرتے تھے۔میں نے کبھی اپنے آپ کو مولوی نہیں لکھا۔نہ کہا، نہ عموماً لوگ مجھے مولوی کہتے ہیں لیکن اگر کسی نے اتفاقیہ ایسا کہا تو مجھے ایسا رنج ہوتا۔جیسا کہ کسی نے گالی دی۔(۲) آسمانی کام اپنے سلسلہ کے متعلق فرمایا کرتے تھے۔” یہ آسمانی کام ہے اور آسمانی کام رک نہیں سکتا۔اس معاملہ میں ہمارا قدم ایک ذرہ بھر بھی درمیان میں نہیں۔“ (۳) نئی جماعت کیسی ہو؟ فرمایا کرتے تھے صحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ حالت تھی کہ نہ دُنیا اُن سے پیار کرتی تھی اور نہ وہ دُنیا سے پیار کرتے تھے۔اُنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی متابعت میں ایک نئی زندگی حاصل کی تھی۔اب دیکھنا چاہئیے کہ کیا ان لوگوں (آج کل کے مسلمانوں ) کا قدم صحابہ کے قدموں پر ہے؟ ہر گز نہیں۔پس خدا تعالیٰ کا منشاء اس سلسلہ کے قیام سے یہ ہے کہ لوگ پھر اس راہ پر چلنے لگیں۔“ (۴) شرطیہ ایمان جب کبھی کوئی شخص اس قسم کی شرط لگا تا کہ مثلاً میرے گھر لڑکا پیدا ہو جائے تو میں احمدی ہو جاؤں گا ایسے شرط لگانے والوں کے متعلق فرمایا کرتے ” خدا تعالیٰ کو ان باتوں سے آزمانا نہیں