ذکر حبیب

by Other Authors

Page 138 of 381

ذکر حبیب — Page 138

138 مولوی عبداللہ غزنوی سے ملاقات فرمایا: ایک دفعہ میں مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی ثم امرتسری سے ملنے گیا تو ایک شخص نے جو اُن کا مرید تھا۔مجھے ایک روپیہ دیا کہ میری طرف سے یہ روپیہ اُن کی خدمت میں بطور نذرانہ پیش کر دینا۔جب میں اُن سے ملا تو اُس شخص کی طرف سے وہ روپیہ دے دیا لیکن جب دوبارہ اُنہیں دنوں میں میں مولوی صاحب سے ملنے گیا تو انہوں نے خفگی سے کہا کہ تم ہم کو کھوٹا روپیہ دے گئے اور اظہار ناراضگی کا کرنے لگے۔تب میں نے جلدی سے اپنے پاس سے ایک روپیہ نکال کر اُن کے آگے رکھ دیا۔مولوی محمد حسین بٹالوی فرمایا کہ میں ایک دفعہ امرتسر میں تھا کہ مولوی عبداللہ غزنوی کے ایک مُرید نے مجھے سنایا کہ مولوی عبد اللہ صاحب کو ایک کشف میں مولوی محمد حسین بٹالوی دکھایا گیا ہے کہ اُس کے (مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی) کے کپڑے پھٹے ہوئے ہیں۔یہ کشف اس شخص کے پاس لکھا ہوا تھا اور میں نے امرتسر کے ایک باغ میں بیٹھے ہوئے اُس کی نقل کی۔سوال کا پورا کرنا فرمایا۔میرے پاس ایک چھوٹی سی جمائل ہوا کرتی تھی جس کا خط بھی بہت واضح تھا اور وہ مجھے پسند تھی مگر ایک شخص نے سوال کیا تو میں نے اُسے دے دی تا کہ سوال رڈ نہ ہو۔