ذکر حبیب

by Other Authors

Page 118 of 381

ذکر حبیب — Page 118

118 تمہارا محتاج نہیں پر تم محتاج ہو کہ قرآن کو پڑھو سمجھو اور سیکھو جبکہ دُنیا کے معمولی کاموں کے واسطے تم اُستاد پکڑتے ہو تو قرآن شریف کے واسطے اُستاد کی ضرورت کیوں نہیں۔کیا بچہ ماں کے پیٹ سے نکلتے ہی قرآن پڑھنے لگے گا۔بہر حال معلم کی ضرورت ہے۔جب مسجد کا ملاں ہمارا معلم ہوسکتا ہے تو کیا وہ نہیں ہو سکتا جس پر خود قرآن شریف نازل ہوا ہے۔دیکھو قانون سرکاری ہے۔اس کے سمجھنے اور سمجھانے کے واسطے بھی آدمی مقرر ہیں حالانکہ اس میں کوئی ایسے معارف اور حقائق نہیں۔جیسے کہ خدا کی پاک کتاب میں ہیں۔یا درکھو کہ سارے انوار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع میں ہیں جو لوگ آنحضرت کا اتباع نہیں کرتے ان کو کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔بجز نو را تباع رسول خدا کو بھی پہچاننا مشکل ہے۔شیطان اسی واسطے ہے کہ اس کو نور اتباع حاصل نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۲۳ سال دُنیا میں رہے۔متقی کا فرض ہونا چاہئیے کہ وہ اس بات کو محبت کی نگاہ سے دیکھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا طریق عمل تھا۔۔ارزل مخلوق سے وفاداری کا سبق لو اکتوبر نداء - حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا لکھا ہے کہ ایک مسلمان پر کچھ مصیبت کے دن آئے۔بھوک لگی تو ایک یہودی کے مکان پر کچھ مانگنے کے لئے گیا۔یہودی نے اُس کو چار روٹیاں دیں۔جب وہ روٹیاں لے کر نکلا تو اُس گھر کا کتا بھی اُس کے پیچھے ہو لیا۔اُس شخص نے یہ خیال کر کے کہ شاید ان روٹیوں میں سے گتے کا بھی کچھ حصہ ہے ایک روٹی گتے کے آگے پھینک دی اور آگے چل دیا۔گتا اس روٹی کو جلدی جلدی کھا کر پھر پیچھے پیچھے ہو لیا۔تب اُس نے خیال کیا کہ شائد اس کتے کا خیال ہے کہ میں جو اس گھر کا رہنے والا ہوں میرا حصہ ان روٹیوں میں نصف ہے۔اس نے دوسری روٹی بھی کتے کو دے دی مگر کتا اس کو بھی کھا کر اس کے پیچھے پیچھے ہو لیا۔پھر اس نے جب معلوم کیا کہ کتا پیچھا نہیں چھوڑتا تو اُسے خیال گذرا کہ شائد تین حصے اِس کے ہوں اور ایک حصہ میرا ہو۔اس لئے اس نے ایک روٹی اور ڈال دی مگر کتا وہ روٹی کھا کر بھی واپس نہ گیا۔تب اُسے لگتے پر غصہ آیا اور کہا تو بڑا بد ذات ہے مانگ کر میں چار روٹیاں لا یا تھا مگر ان میں سے تین کھا کر بھی پیچھا نہیں چھوڑتا۔خدا تعالیٰ نے اُس وقت کتے کو بولنے کے لئے زبان دے دی۔تب کتے نے جواب دیا کہ میں بدذات نہیں ہوں۔میں خواہ کتنے فاقے اُٹھاؤں مگر مالک کے سوائے دوسرے گھر پر نہیں جاتا۔بدذات تو تو ہے جو دو فاقے ہی اُٹھا کر کافر کے گھر مانگنے کے لئے آ گیا۔تب وہ مسلمان یہ جواب سن کر اپنی حالت پر بہت پشیمان ہوا۔ایسے ہی گورداسپور میں ایک بلی تھی۔خواہ کچھ ہی اُس کے پاس پڑار ہے مگر وہ بغیر اجازت کچھ نہ کھاتی تھی۔