ذکر حبیب — Page 26
26 رات کالباس حضور علیہ الصلوٰۃ والسّلام کی عادت تھی کہ سونے سے قبل رات کے وقت پاجامہ اُتار کر ستے بند باندھا کرتے تھے اور اُسی میں سوتے تھے۔ایک دفعہ فرمایا کہ ایسی ہی عادت ہے۔چلتے ہوئے لکھنا بعض دفعہ حضور کمرے کی چھت پر ٹہلتے ہوئے ، چلتے چلتے مضمون لکھا کرتے تھے۔ایک دوات ایک طرف دیوار میں رکھ لیتے تھے اور ایک دوات دوسری طرف۔دائیں ہاتھ میں قلم ہوتا ، اور بائیں میں کاغذ- چلتے ہوئے لکھتے اور جو عبارت لکھتے اُسے عموماً گنگناتے ہوئے ساتھ ساتھ پڑھتے بھی جاتے۔الہام رات کے وقت لکھنا رات کے وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسّلام اپنے بسترے کے قریب ایک کاپی اور قلم و دوات یا پنسل ضرور رکھ لیتے اور رات کے وقت کچھ الہام ہوتا تو اُس کا پی پر لکھ لیتے اور ایک الہام کو اُسی صفحہ پر کئی بار لکھتے تا کہ صبح کے وقت اُس کے صحیح پڑھنے میں دقت نہ ہو۔کیونکہ یہ رات کے اندھیرے میں لکھا جاتا تھا۔مہمانوں سے گفتگو باہر سے جب دوست آیا کرتے تو بعض دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ باتیں اُن سے پوچھا کرتے : ا۔کیا آپ کے شہر میں کچھ ہمارے سلسلہ کی مخالفت ہے اور اگر وہ دوست جواب دیتے کہ نہیں ہے تو آپ افسوس کرتے اور فرمایا کرتے کہ مخالفت نہیں ہے تو پھر ترقی کیسے ہوگی۔ایک دفعہ تو مخالفت کا ہونا ضروری ہے۔۲ - دوسرا سوال عموماً آپ یہ کرتے کہ کیا احمدیوں کی کوئی مسجد ہے اور فرمایا کرتے خدا کی عبادت کے واسطے جگہ ضرور بنوانی چاہئیے خواہ ایک تھڑا ہی ہو اور یہ بھی پوچھا کرتے کہ آپ کو کتنی فرصت ہے اور کتنے دن یہاں ٹھیریں گے۔مہندی کا لگانا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عادت تھی کہ ہر پانچویں روز لبوں کے بال