ذکر حبیب

by Other Authors

Page 25 of 381

ذکر حبیب — Page 25

25 باب دوم بعض عام حالات و افکار و عادات حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام حلیہ مبارک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا قد درمیانہ سے ذرا اونچا، بدن کسی قدر بھاری ، پیشانی اونچی ، آنکھیں بڑی بڑی تھیں مگر ہمیشہ غض بصر کی صورت میں رہنے کے سبب باریک سی معلوم ہوتی تھیں۔چہرہ چمکدار ، چھاتی کشادہ، کمر سیدھی ، جسم کا گوشت مضبوط تھا۔جسم اور چہرے پر جھریاں نہ تھیں۔رنگ سفید و سرخ گندمی تھا۔جب آپ ہنستے تھے تو چہرہ بہت سُرخ ہو جاتا تھا۔سر کے بال سید ھے کانوں تک لٹکتے ہوئے ملائم اور چمکدار تھے۔ریش مبارک گھنی ایک مشت سے کچھ زیادہ لمبی رہتی تھی۔اس سے زیادہ حصہ آپ قینچی سے کٹوا دیتے تھے۔شملہ سے منہ ڈھکنا بعض دفعہ حضور مجلس میں بیٹھے ہوئے اپنی پگڑی کے شملہ کو ہاتھ میں لے کر منہ پر رکھ لیتے تھے۔میرا خیال ہے کہ آپ کچھ تسبیح کے کلمات پڑھتے رہتے تھے اور اس واسطے مُنہ کو ڈھانک لیتے تھے کہ ہونٹوں کی حرکت لوگوں پر ظاہر نہ ہو۔تتبدیل لباس ایک دفعہ شیخ رحمت اللہ صاحب نے کیسی کے اخراجات کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام کی خدمت میں عرض کیا کہ اُنہیں چاہیئے روزانہ ایک دھویا ہو اگر تہ پاجامہ بدل لیا کریں۔اس سے زیادہ اپنے اخراجات کو نہ بڑھائیں۔حضرت صاحب نے اس پر فرمایا کہ ہم تو ہفتہ میں ایک بار کپڑے بدلتے ہیں۔خُوشبو لگانا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں اور بدن میں سے ہمیشہ مشک کی سی بھینی بھینی خوشبو آتی تھی۔کبھی پسینہ اور میل وغیرہ کی خراب ہو نہ محسوس ہوتی تھی۔