ذکر حبیب

by Other Authors

Page 24 of 381

ذکر حبیب — Page 24

24 تب حضرت مولوی صاحب نے جو ہمیں ہر رنگ میں ترقی کرنے کی تحریص دلایا کرتے تھے مجھے مخاطب کر کے یہ فرمایا کہ مفتی صاحب آپ کا نام تو نمبر ۶۶ پر ہے۔کیا اتنے نمبر پر بھی کوئی پاس ہو سکتا ہے۔تب میرے عزیز دوست مولوی فاضل محمد صادق صاحب مرحوم نے عرض کی ، فیل ہونے والوں کے تو نام نہیں شائع ہوتے۔صرف پاس ہونے والوں کے نام شائع ہوا کرتے ہیں۔جس پر حضرت مولوی صاحب تنقسم کر کے خاموش ہور ہے۔