ذکر حبیب — Page 346
346 پھر مبارک ہیں وہ جو اس بہادر سپاہی ، ہاں بہادروں کے سردار کی حمایت اور نصرت میں کھڑے ہوئے۔اللهم اجعلنا منھم۔وہ خدا کے ساتھ ہیں۔اور خدا اُن کے ساتھ ہے۔وہ ستارے ہیں جو سورج سے روشنی لیتے ہیں۔اور اندھیری رات کے چراغ ہیں۔اللهم اجعلنا منهم - آمین ثم آمین۔اے رب العالمین اس تاریکی کے زمانے میں جب یہ خدا کے پیارے مخلوق الہی کو سیدھی راہ پر بلا رہے ہیں۔تو میرے دل میں جوش اٹھا کہ میں بھی امداد کروں۔جو خود ہی کمزور ہو وہ کسی کی مدد کیا کرے گا مگر ایسے پُر جوش اور پُر طاقت۔باہمت۔عالی حوصلہ۔عالی دماغ اصحاب کارناموں کو اپنی آنکھوں کے سامنے پورا ہوتے دیکھ کر نہ رہ سکا کہ نچلا بیٹھا ر ہوں۔میں بھی لگا کچھ ہاتھ ہلانے اور کچھ آوازیں دینے۔بھلا اس چھوٹے سے ہاتھ اور بار یک سی آواز نے کیا کرنا تھا۔مگر خدا نے حضرت مسیح موعود کے ذریعہ سے جو دنیا بھر کو تبلیغ پہنچانی تھی۔تو اس کے واسطے سامان بھی ایسے ہی مہیا کر دیئے۔پس میرے ہاتھ اور آواز کو ڈاک نے ایسی مدد دی کہ میں گھر بیٹھے بیٹھے انگلستان، امریکہ اور جاپان تک جانے لگا۔اور تو کیا کر سکتا تھا۔پر رفتہ رفتہ دو باتوں کی عادت سمجھو۔قوت سمجھو۔نشہ سمجھو۔کچھ سمجھو۔وہ کام آہستہ آہستہ کرنے لگا۔ایک تو یہ کہ جہاں کہیں کوئی نیا فرقہ دیکھا۔گمراہی کا کوئی عجیب گڑھا دیکھا۔ضلالت کا کوئی ہولناک کنواں دیکھا ان کی خبر خدا کے مسیح کو لا کر دی۔تا کہ وہ اس کی دستگیری کے لئے توجہ کرے اور دوسرا یہ کہ جو ملا کسی نہ کسی بہانے اس کے کان میں کچھ اسلام اور اسلام کے بانی علیہ السلام اور اسلام کے موجودہ امام کی خبر ڈال ہی دی۔کسی نے گالی دی کسی نے بُرا منایا۔کوئی نہیں۔جو خاموش ہور ہا۔کسی نے خشک شکریہ میں ٹالا۔کوئی تھوڑی دور ساتھ ہو لیا۔اور پر ساں حال رہا۔پر میں اپنے کام کئے گیا۔یہاں تک کہ بعض رشید اور سعید ایسے نکلے جنہوں نے اس آواز کو قبول ہی کر لیا۔اس کام کی ابتداء کوئی تین سال سے ہے۔اور اس کے واسطے مجھے خرید اخبارات ، خرید کتب ، ڈاک، سٹیشنری وغیرہ کا خرچ درکار ہوا۔جس میں مجھے یہاں کے بعض دفاتر مثلاً میگزین اور خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور بعض دوستوں سے مددملتی رہی۔مثلاً کوئی عمدہ کتاب اس کام کے مفید ولایت میں چھپی۔تو دفتر میگزین نے خرید کر دی۔یا حضرت نے خود ہی فرمایا کہ یہ کتاب منگوالواس کی قیمت ہم دیں گے۔یا شیخ رحمت اللہ صاحب جیسے کسی دوست نے ولایتی کاغذ اور لفافے بھیج دیے۔غرض اسی طرح سے کام چلتا رہا اور چل رہا ہے۔مگر کوئی نو ماہ کا عرصہ گذرا ہے۔کہ ایک دوست با بومحمد الہی صاحب سب پلیٹر کو ہاٹ نے مجھے خط لکھا کہ میں ہمہ چند اور احباب کے آپ کو اس 0 ه اصل میں یہ عہدہ Assisstant Way Inspector کہلاتا ہے۔ریلوے کا نچلا عملہ جو عموماً نا خواندہ ہوتا تھا اس عہدہ کو سب پلیٹر کہتے تھے۔