ذکر حبیب

by Other Authors

Page 284 of 381

ذکر حبیب — Page 284

284 بمقام لاہور دفتر اکونٹنٹ جنرل بخدمت محبی اخویم مفتی محمد صادق صاحب کلرک خط نمبر ۲۵ ( لفافه ) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمَ متی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - چونکہ قیمت کم تھی آج احتیاطاً مبلغ پچاس روپیہ اور بھیج دئے گئے ہیں۔آپ شیخ عبداللہ صاحب کو بہت تاکید کر دیں کہ نہایت احتیاط سے شربت کلورا فارم طیار کریں۔اور کلکتہ سے جو دوائی منگوانی ہے۔وہ ضرور کلکتہ سے منگوائی جاوے۔تا عمدہ اور سنتی آئے۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی از قادیان ۱۸ رمئی ۱۸۹۸ء کلکتہ سے دوالا ہور میں بنام شیخ صاحب آنی چاہئیے اور پھر کسی کے ہاتھ قادیان میں بھیج دی جائے۔لفافہ بمقام لاہور بخدمت تھی اخویم مفتی محمد صادق صاحب کلرک دفتر راقم خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۱۸ رمئی ۱۸۹۸ء خط نمبر ۲۶ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی مسعود السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - اگر حضور اجازت دیں۔تو میں بڑی بڑی انگریزی اخباروں میں مضمون دیا کروں۔کہ زباندانی میں ترقی ہو کر دینی خدمات میں ترقی کا موجب ہو۔اور نیز آمدنی کا ایک ذریعہ ہے۔حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق لا ہورا / جنوری ۱۸۹۸ء مجی اخویم مفتی صاحب سلمہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ۔میرے نزدیک یہ تجویز بہت مناسب ہے۔اس طرح انشاء اللہ زبان جلد صاف ہو جائے گی۔اور محاورات کا علم بخوبی ہو جائے گا۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ایده