ذکر حبیب — Page 192
192 خارق عادت زندگی فرمایا ” جو شخص چاہتا ہے کہ خدا کو راضی کرلے۔اور معجزات دیکھے۔اُسے چاہئیے کہ وہ اپنی زندگی کو خارق عادت بنالے۔جب وہ خدا کی خاطر خارق عادت کام کرے گا۔تو خدا تعالیٰ اس کی خاطر خارق عادت نشانات دکھلائے گا۔“ فرمایا ” حاکم اگر تم پر ظلم کرتا ہے۔تو حاکم کو بُرا نہ کہو۔بلکہ اپنی حالت کی اصلاح کرو۔اپنی اصلاح کرنے سے حاکم کی خود ہی اصلاح ہو جائے گی۔یا اللہ تعالیٰ اُس کے شر سے بچانے کے لئے کوئی راہ نکال دے گا۔انسان در اصل اپنی ہی بد عملیوں کی سزا پاتا ہے۔ورنہ دوسرا کوئی اُسے کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔مومن کے ساتھ خدا تعالیٰ کا ستارہ ہوتا ہے اور اُس کی حفاظت کی جاتی ہے۔تم نہ خدا کے حقوق تلف کرو۔اور نہ بندوں کے حقوق تلف کرو۔اسی میں امن ہے۔جس بات کو خدا قائم کرنا چاہتا ہے۔وہ خود اس کی جڑھ لگا دیتا ہے۔اور اس کے قیام کے واسطے سامان مہیا کر دیتا ہے۔مومن کے واسطے دُنیا بجن ہے۔کیونکہ وہ شریعت کی قید کے اندر رہتا ہے۔اپنی ہوا و ہوس کی پیروی کے واسطے آزاد نہیں پھرتا۔سچی خوشحالی خدا کی طرف رجوع کرنے سے ہی حاصل ہوتی ہے۔پورانی نوٹ بک ۱۹۰۲ء سچی طلب ضروری 66 فرمایا ” جولوگ یہاں آکر رہتے ہیں۔ان میں بھی اگر کچی طلب اور کچی متابعت نہ ہو۔تو دیر تک رہنا بھی بے فائدہ ہے۔آدمی کو چاہیے کہ حق کو قبول کرے۔اور خدا تعالیٰ کو سب باتوں پر مقدم کر لے۔جب تک انسان خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے آپ کو بالکل وقف نہیں کر دیتا۔اُس کی ایک ذرہ بھر بھی عزت نہیں۔چاہئیے کہ آدمی افتان و خیزان جا کہ چشمہ پر لب رکھ دے۔تب اللہ تعالیٰ اُسے سیراب کر دے گا۔صدق وصفاء کے ساتھ عہد کرو۔کہ عزت جائے ، وجاہت جائے۔جان جائے جو کچھ بھی ہو۔خدا کو نہ چھوڑوں گا۔حضرت ابراہیم کی طرح ہر وقت قربانی کے لئے مومن کو طیار رہنا چاہئیے۔خدا ہزاروں ابراہیم بنانا چاہتا ہے۔اُس کے حضور میں بخل نہیں۔ایک بھاری پنڈ (کٹھری ) اُٹھائے ہوئے تم تنگ دروازے سے داخل نہیں ہو سکتے۔پہلے اس پنڈ کو پھینکو۔پھر اندر داخل ہو جاؤ۔ہماری جماعت کو چاہئیے۔سچی تو بہ کرے۔خدا کے کلام کو سامنے رکھو۔پاک چشمے سے پانی پیو۔رزق کے واسطے بے فائدہ کریں نہ مارو۔رِزْقُكُم في السماء