ذکر حبیب

by Other Authors

Page 184 of 381

ذکر حبیب — Page 184

184 جماعت میں کمزوری فرمایا’ جماعت میں جو لوگوں میں باہمی تنازعات ہو جاتے ہیں ، یہ اُن کے اخلاق کی کمی ہے۔اور جو وصیت ہم کرتے ہیں۔اُس پر عمل نہ کرنے کے سبب سے ہے نرمی ضروری عاجز راقم ( مفتی محمد صادق ) کو مخاطب کر کے فرمایا " لاہور کی جماعت کو کہہ دیں کہ مخالفوں کے ساتھ سختی نہ کریں ، ہم خدمت گار ہیں۔ہمارا کام سختی نہیں۔نرمی کے ساتھ سمجھانا چاہیئے۔مخالف بھی جانتے ہیں کہ فتح ہماری ہے۔اس وقت بہادر وہی ہے جو فتح پائے ، یا جان بچا کر نکل جائے۔“ الہامات الہامات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام : ۲۷ / اگست ۱۸۹۹ء (۱) ''خُدا نے ارادہ کیا ہے کہ تیرا نام بڑہا وے۔اور آفاق میں تیرے نام کی خوب چمک دکھا دے۔“ (۲) ''آسمان سے کئی تخت اُترے۔مگر تیرا تخت سب سے اُونچا بچھایا گیا“ ۲۸ را گست ۱۸۹۹ء دشمنوں سے ملاقات کرتے وقت ملائکہ نے تیری مدد کی میری ایک رویا ایک دفعہ میں نے اپنی ایک کمزوری کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں شکایت کی۔کہ مجھ میں یہ کمزوری ہے۔اور میں اس میں بار بار گرتا ہوں۔اور اس سے نکلنے کی توفیق نہیں پاتا۔حضور نے دُعاء کا وعدہ فرمایا۔۳۱ / اگست ۱۸۹۹ء کی رات مجھے رویا ہوا کہ میں قادیان میں ہوں۔ایک چار پائی پر بیٹھا ہوں۔ایک اور چار پائی پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام بیٹھے ہیں۔اور دونوں چار پائیوں کے درمیان قریباً تین چار پائیوں کی چوڑائی کا فاصلہ ہے۔ایک رہتی ہے جس کا ایک سرا میرے پاؤں سے باندھا ہوا ہے۔اور دوسرا سرا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے پاؤں سے ایسی طرح بندھا ہوا ہے کہ میں قدم اُٹھا نہیں سکتا۔جب تک کہ حضرت صاحب پہلے قدم نہ اُٹھا ئیں۔گویا میرا قدم حضرت صاحب کے قدم کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔( فقط ) اُس وقت سے وہ کمزوری مُجھ سے دُور ہوگئی۔اور پھر اُس نے مجھے نہ ستا یا۔