ذکر حبیب — Page 181
181 تک قابل برداشت ہے۔جس کے گھر میں خاندانی عادت سخت پر وہ قائم رکھنے کی ہو۔اس واسطے اِس نظارہ سے مجھے ایسا غصہ آیا کہ بہ سبب رنج کے میں کانپ اٹھا۔اور بیدار ہو گیا۔اس خواب کے نظارہ نے مجھے ایسا متوحش کر دیا کہ مجھے اُس مکان سے بھی نفرت ہو گئی۔جس میں وہ خواب دیکھا تھا۔اور میں نے ارادہ کیا کہ اس مکان کو چھوڑ دوں۔کیونکہ وہ کرایہ پر لیا ہوا تھا۔جب میں نے اپنی بیوی سے اس کا ذکر کیا۔تو اُس نے مجھے مشورہ دیا کہ خوابوں کی تعبیر یں ہوتی ہیں۔ظاہر پر حمل نہیں ہوسکتا۔چونکہ مکان بظاہر ہر طرح سے آرام دہ ہے۔اس واسطے اتنی بات پر چھوڑ دینا مناسب نہیں۔آپ پہلے اپنا خواب بخدمت حضرت مسیح موعود قادیان لکھ بھیجیں۔اور اس کی تعبیر دریافت کریں۔پھر جو وہ ارشاد فرما دیں گے، اُس کی تعمیل ضروری ہوگی۔مجھے یہ مشورہ پسند آیا۔اور میں نے حضرت کی خدمت میں اُسی روز ڈاک میں خط بھیجا۔خواب کی ساری کیفیت عرض کی۔اور اپنا ارادہ تبدیل مکان بھی لکھ دیا۔جس پر حضرت علیہ السلام کا جواب آیا کہ اس خواب کی وجہ سے مکان تبدیل نہ کریں۔اگر آپ کے گھر میں حمل ہے۔تب اس کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کے گھر لڑکا پیدا ہوگا۔کالو۔کالا در اصل عربی الفاظ ہیں۔اس کے معنے ہیں نگاہ رکھنے والا۔یہ خُد اتعالیٰ کا نام ہے۔کالو کے گھر میں آنے کی یہ تعبیر ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مشکل مرحلہ حمل میں آپ کی بیوی کا نگہبان ہوگا۔اور فرزند نرینہ عطا کرے گا۔حسن اتفاق سے ان دنوں ہمارے گھر میں حمل تھا۔جس کی حضرت صاحب کو کوئی خبر نہ دی گئی تھی۔چنانچہ اس تعبیر کے مطابق ایام حمل کے پورا ہونے پر میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا۔رؤیاء کی تعبیر کرنا بھی ہر کسی کا کام نہیں۔خدا کے خاص بندوں کو یہ علم بخشا جاتا ہے۔پورانی نوٹ بک ۱۸۹۹ء اسلامی نام سے بُلاؤ سردار سند رسنگھ صاحب جب قادیان میں آکر مسلمان ہو گئے۔اور اُن کا اسلامی نام فضل حق رکھا گیا۔تو اُن دنوں پہلی عادت کے مطابق اُنہیں کسی نے ایک دفعہ سُند رسنگھ کے نام سے بلایا۔اس پر حضرت صاحب نے فرمایا۔یہ جائز نہیں ہے یہ گناہ ہے، کہ اُنہیں سُند رسنگھ کر کے پکارا جائے۔اب اُنہیں فضل حق کے نام سے ہی بلا نا چاہیے۔لیکن شیخ عبداللہ صاحب کمپونڈر جن کا پہلا نام دیوانچند تھا۔جب کبھی حضرت صاحب اُنہیں خط لکھا کرتے تھے۔تو شناخت کے واسطے عبداللہ دیوانچند دونوں نام لفافے پر لکھ دیتے تھے۔تاکہ پوسٹ مین کو خط کے پہنچانے میں غلطی نہ لگے۔