ذکر حبیب

by Other Authors

Page 177 of 381

ذکر حبیب — Page 177

177 پھر الہام ہوا۔أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ اسی کا مفہوم فارسی ہے۔خدا داری ہمہ چیز داری آسمانی کام فرمایا۔یہ آسمانی کام ہے۔اور آسمانی کام رُک نہیں سکتا۔اس معاملہ میں ہمارا قدم ایک ذرہ بھی درمیان میں نہیں۔جوش نفس فرمایا: ”لوگوں کی گالیوں سے ہمارا نفس جوش میں نہیں آتا۔فرمایا۔دولت مندوں میں نخوت ہے۔مگر آج کل کے علماء میں اس سے بڑھ کر ہے۔ان کا تکبر ایک دیوار کی طرح ان کی راہ میں رکاوٹ ہے۔میں اس دیوار کو تو ڑ نا چاہتا ہوں۔جب یہ دیوار ٹوٹ جائے گی تو وہ انکسار کے ساتھ آویں گے۔فرمایا۔اللہ تعالیٰ متقی کو پیار کرتا ہے۔خدا تعالیٰ کی عظمت کو یاد کر کے سب شرمسار ہوں۔اور یا درکھو! کہ سب اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں۔کسی پر ظلم نہ کرو۔نہ تیزی کر و۔نہ کسی کو حقارت سے دیکھو۔جماعت میں اگر ایک آدمی گندہ ہوتا ہے، تو وہ سب کو گندہ کر دیتا ہے۔اگر حرارت کی طرح تمہاری طبیعت کا میلان ہو تو پھر اپنے دل کو ٹولو کہ یہ حرارت کس چشمہ سے نکلی ہے۔یہ مقام بہت نازک ہے۔نوٹ بک ۱۸۹۸ء وقت اور محنت درکار لاہور میں ایک پنشنز ڈاکٹر محمد حسین نام بہت مشہور تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام گا ہے اُس سے طبی مشورہ لیا کرتے تھے۔ایک دفعہ ڈاکٹر محمد حسین نے ہنستے ہوئے حضرت صاحب سے کہا کہ مرزا صاحب مجھے بھی الہام ہونا سکھا دو۔حضرت صاحب نے فرمایا کہ آپ ہمیں ڈاکٹری سکھا دیں۔اُس نے کہا کہ ڈاکٹری سیکھنے کے واسطے تو بڑا وقت اور محنت چاہیئے۔حضرت صاحب نے فرمایا کہ ایسا ہی معاملہ الہامات کا ہے۔مُقد مہ انکم ٹیکس اسی سال میں آپ پر انکم ٹیکس لگایا گیا۔مگر کمشنر صاحب کے پاس اپیل کیا گیا کہ حضور کی کیا اللہ اپنے بندہ کے واسطے کافی نہیں۔بالفاظ دیگر خد اداری چه غم داری