ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 317 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 317

317 :: دوزخیوں کے مقابل خدا کے نیک بندوں کی دعا ایک دعا سورۃ المؤمنون آیت ۱۰۰ میں درج ہے۔یہ خدا کے ان نیک بندوں کی دعا ہے جو دوزخیوں کے مقابل پر جب وہ ان سے تمسخر کیا کرتے تھے تو وہ دعا مانگا کرتے تھے۔اس وقت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ إنه كَانَ فَرِيقٌ مِّن عِبَادِي يَقُولُونَ میرے بندوں میں سے ایک گروہ ایسا تھا کہ جب ان پر ظلم ہوئے، ان سے تمسخر کا سلوک ہوا تو وہ یہ کہا کرتے تھے : ربنا اتنا فاغفرلنا : اے ہمارے رب ! ہم تو ایمان لے آئے ہیں اس لئے ہم سے بخشش کا سلوک فرما۔وارحمنا اور ہم پر رحم فرما- وانت خير الرحمنین۔اور تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔اس کے معا بعد خداتعالی فرماتا ہے فاتحة تُمُوهُم فَاتَّخَذُ مغربیا وہ یہ دعائیں کرتے تھے۔یہ التجائیں کرتے تھے اور اس کے باوجود تم انہیں مذاق کا نشانہ بنا لیتے تھے۔حلى التوكُمْ ذِكْرِي یہاں تک کہ تم میرے ذکر کو بھلا بیٹھے- وَكُنْتُمْ مُنْهُمْ تَضْحَكُونَ۔اور تم ان سے مسلسل مذاق کرتے رہے۔اِنّي جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوا أَنَّهُمْ هُمُ الْفَائِزُونَ کہ آج کے دن جو جزاء سزا کا دن ہے میں اپنے ان مومن بندوں کو جو تمہارے ظلموں کے مقابل پر صبر کیا کرتے تھے جزاء کی خوشخبری دیتا ہوں اور یہ بتاتا ہوں کہ آنیم هُمُ الفائزون کہ کہیں وہ لوگ ہیں جو نجات یافتہ ہیں اور نیک انجام کو پہنچنے والے ہیں۔پھر سورۃ المؤمنون کی 19 آیت میں ایک اور دعا آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو سکھائی گئی۔اللہ تعالٰی فرماتا ہے : وَقُل رَّبِّ اغْهِرُ وَارْحَمْ وَ انْتَ خَيْرُ الرحمین کہ اے میرے رب تو مجھے سے مغفرت کا سلوک فرما۔وارحم اور رحم کا سلوک فرما- وانت حي الرحومین مجھ سے بڑھ کر اور کوئی رحم کرنے والا نہیں۔